اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج

اجوائن کے پانی کا ایسا کمال کا نسخہ جس کے استعمال کے ایک نہیں 5 فوائد جو دے آپ کو بہترین نتائج

اجوائن کھانوں میں تو ذائقہ دیتی ہے اور خوب مزیدار بھی ہوتی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی صحت کے لیئے کتنی ضروری اور اہم بھی ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، منرلز، پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشئیم، تھائیمن، فاسفورس اور آئرن وغیرہ پائی جاتی ہے جوکہ ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ لیکن اگر اس کو پانی میں ڈال کر پیئیں تو یہ آپ کو کتنے فائدے دے سکتی ہے یہ شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سوچا ہوگا چلیں آج جانیں کہ اجوائن کا پانی آپ کے لیئے کتنا مفید ہے:

تیزابیت اور معدے کی جلن :

اجوائن میں فعال انزائمز پائے جاتے ہیں جو ہمارے معدے اورسینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فوری ریلیف کا کام کرتا ہے۔ اس لیئ اگر آپ کو یہ مسائل ہیں تو آپ اجوائن کو براہِ راست استعمال نہ کریں بلکہ پانی کے ساتھ استعا ل کریں۔

کان اور دانت کا درد:

اجوائن کا پانی پینے سے کان اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے کیونکہ اس میں تھائیمن اورکیلشئیم پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو اس مسئلے میں کسی پین کلر کا کردار ادا کرتا ہے۔

زخم کے لیے مرہم:

اس میں ٹرپنس، سٹیرال اور گلائیکو سائیڈز پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے بیرونی زخموں کو جلد بھرنے میں مد دیتے ہیں اسلیئے کہیں چھوٹ لگ جائے تو اس کا پانی آپ پیئیں یہ آپ کو شفاء دے گا۔

بال گرے ہونے سے روکے:

اجوائن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ ہارمونل تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جن کی مدد سے بال گرے (سرمئی) ہونے سے بچ جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے۔

مچھر کاٹنے کی صورت میں:

اجوائن اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اسی لیئے اگر آپ کو مچھر کاٹ جائیں یا اس کی وجہ سے کوئی الرجی ہوجائے تو ڈاکٹری ہدایات کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی بھی پی لیں تو آپ کو جلد فائدہ ہوجائے گا۔

اس کو بنائیں کیسے۔۔۔؟:

ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر پکائیں اور ایک جوش آنے پر نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اس کو نہارمنہ پی لیں تو فاضل مواد بھی جلد خارج ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *