ناریل کے تیل میں چند روپے کی یہ چیز ملا نا گنج پن
بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہےتو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکا بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو میتھی دانے کی ضرورت ہوگی اور یہ تو لگ بھگ ہر گھر میں ہوتا ہی ہے۔فولک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن کے اور وٹامن سی کے ساتھ پ وٹاشیم، کیلشیئم اور آئرن سے بھرپور یہ دانے بالوں کےگرنے کی روک تھام کرکے ان کی نشوونما اور خشکی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
بلکہ ان کے ذریعے بالوں کے متعدد مسائل جیسے بالوں کا خشک ہونا، گنج پن اور گھنا پن وغیرہ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کا استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے۔
میتھی دانہ اور ناریل کا تیل آپس میں مل کر بالوں کے گرنے کے مسئلے اور بالوں کی نمی بحال کرنے میں موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔دو کھانے کے چمچ میتھی دانے کو پیس کر سفوف بنالیں
اور پھر ایک باؤل میں ڈال کر ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ڈال دیں۔ان دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور بننے والے پیسٹ کو بالوں پر خصوصاً جڑوں میں لگائیں۔اسے دس منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔آپ اس عمل کو کچھ عرصہ دہرائیں،
بالوں کی نشوونما اور گھنا پن بہت جلد آپ کو بہتر محسوس ہونے لگیں گے
Leave a Reply