سجدہ کی حالت میں دینا سے رخصت
یا اللہ مجھے بھی ایسی موت عطاء کر دے *موت وہ جس پہ فرشتے بھی فخر کریں*
چک سانھبل 126 کے حاجی اللہ دتہ صاحب رحمة اللہ علیہ تبلیغی جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے دین اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیابت والی محنت دعوت و تبلیغ میں دین کو پھیلانے کے لئے نکلے ہوئے تھے۔ جو گذشتہ رات تہجد کی نماز پڑھتے ہوئے سجدہ میں اللہ کو پیارے ھوگئے ہیں۔ سبحان الله۔
انا للہ واناالیہ راجعون۔ 05-11-
تاریخ کا ایک اور واقعہ آپکے ساتھ شیئر کرتا چلے۔ مصر کے صوبے الشرقیہ میں ایک بزرگ نمازی نماز عشاء ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
الشرقیہ کے ایک قصبے علیم میں واقع مسجد میں بہت سے افراد فرض نماز کے بعد سنتیں ، وتر اور نوافل ادا کررہے تھے کہ اس دوران سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نماز ادا کرتے ہوئے سجدے کی حالت میں دیر تک پڑا رہا۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جب سجدہ معمول سے ذرا لمبا ہوجاتا ہے تو ان کے ساتھ نماز ادا کرنے والا نوجوان سلام پھیرنے کے بعد دوسرے ساتھی نمازیوں کو ان کی حالت کے بارے میں مطلع کرتا ہے پھر وہ جب انھیں ٹٹولتے ہیں تو ان کی روح قبض ہوچکی ہوتی ہے۔
اس نمازی کا نام احمد ابو ہراس تھا جبکہ ان کی عمر 65 سال تھی اور ان کی موت فشار خون میں اچانک کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
Leave a Reply