سونف میں چھپا مثانے کی طاقت کا راز ضرور جانئیے
اللہ پاک نے ہر کھانے کی حلال چیز میں شفاء رکھی ہے جس سے ہم واقف نہیں ، سونف میں ایسے ہی طاقت کا خزانہ چھپا ہے اس کی مقدار خوراک چھ ماشہ سے ایک تولہ تک ہے. سونف کے درج ذیل فوائد ہیں. سونف کے فوائد:
1 سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے. 2- پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے. 3- سینہ‘ جگر‘ طحال اور گردہ کے سدے نکالتی ہے. 4- مقوی معدہ ہے. 5- پیٹ کے درد‘ اپھارہ اور قولنج میں بے حد مفید ہے.
6- پیچش کی بیماری میں مریض کو دو تولہ سونف‘ پانچ تولہ گلقند پانی میں رگڑ کر گرمیوں کے موسم میں (اور جوش دے کر سردیوں کے موسم میں) تین یا چار بار دن میں پلانے سے آرام ہو جاتا ہے.
7- بینائی کو قائم رکھنے کیلئے اس کے جوشاندہ یا بادیان سبز (دھنیا سبز) کے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں. 8- سونف‘ کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد کو آرام ملتا ہے.
9- سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو دور کرتی ہے. 10- سونف کمزوری دماغ اور قوت ہاضمہ کیلئے بہترین دوا ہے. 11- تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے. 12- پرانے بخاروں میں بے حد مفید ہے.
ایسے میں اسے شربت سکنجبین کے ہمراہ دیتے ہیں. 13- سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے. 14- کھانسی اور دمہ میں چھ ماشہ سونف چھ ماشہ پر سیائوں ملا کر دینا مفید ہے. 15- بلغم کو دور کرتی ہے. 16- بادی کو دور کرتی ہے. 17- بینائی اور دماغ کی طاقت کیلئے سونف اور مصری چھ ماشہ کو باریک پیس لیں.
پھر اس میں سات عدد چھلے ہوئے بادام کوٹ کر شامل کر لیں اور رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھائیں. اس کے بعد کوئی چیز نہ کھائیں. چالیس روز تک استعمال کرنے سے عینک بھی اتر سکتی ہے. 18- ہرقسم کے سردرد کیلئے سونف دس تولہ‘ مصری دس تولہ‘ باریک پیس کر سفوف بنا لیں.
تین تولہ سفوف رات کو سوتے وقت ہمراہ دودھ یا پانی لیں. یہ نسخہ مقوی دماغ بھی ہے. 19- نزلہ‘ زکام کیلئے سونف ایک تولہ‘ شکر سرخ دو تولہ آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پائو رہ جائے تو چھان کر گرم گرم پینے سے فائدہ ہوتا ہے. 20- سونف ایک تولہ کو آدھ سیر پانی میں جوش دے کر آدھ پائو رہنے کی صورت میں ایک ماشہ دن میں دوبار پینے سے سینے کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے.
21- درد معدہ کو دور کرنے کیلئے سونف پانچ تولہ‘ نمک ایک تولہ دونوں کو باریک پیس لیں بوقت ضرورت ایک ماشہ سفوف ہمراہ عرق سونف لینا بے حد مفید ہے 22- ورم گردہ اور ورم جگر میں سونف تین ماشہ‘
گل قنددو تولہ جوش دے کر چھان کر پینا بے حد مفید ہے. 23- سونف کو باریک پیس کر بچوں کے پیٹ پر ملنا اپھارہ اور درد کو دور کرتا ہے. 24- سونف کی جڑ کا کاڑھا دائمی قبض کیلئے مفید ہے.
25- بچوںکو عرق سونف پلانے سے ان کی بدہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے. 26- خفقان اور غشی کی صورت میں سونف کو باریک پیس کر ہم وزن گل گائو زبان استعمال کرنا مفید ہے.
27- سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے. 28-سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے. 29
– درد شکم کو فوری دور کرنے کیلئے سونف کے تیل کی چند بوندیں لینا مفید ہے. 30- عرق سونف کا باقاعدہ استعمال خصوصاً بچوں اور عموماً بڑوں کے معدے کو مقوی کرتا ہے. – سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا چاہئے.شوگر(ذیابیطس) کنٹرول کرنے کا بڑا آسان علاج یہ ہے کہ سونف ایک کلو اور چینی ایک پائو ملا کر سفوف بنالیں.
ہر رات سوتے وقت ایک تولہ اس سے ابتدا والی شوگرختم یا کنٹرول ہو سکتی ہے.31 32-منہ میں تھوڑی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے. – دودھ پلانے والی مائیں اگر گاجر کے بیج تیس گرام اور سونف چھ گرام سفوف بنا کر ایک پیالی دودھ کے ساتھ حسب طبیعت لیں تو فائدہ ہو گا۔
Leave a Reply