ایک شخص نے دو نکاح کیے اور دونوں ہی کیساتھ بڑا انصاف کا معاملہ کرتا تھا
ایک شخص نے دو نکاح کیے اور دونوں ہی کیساتھ بڑا انصاف کا معاملہ کرتا تھا، تقدیر کا فیصلہ دونوں ہی بیویوں کا ایک ہی وقت میں انتقال ہوگیا شوہر نے انصاف کے تقاضہ سے چاہا ایک ہی وقت میں دونوں کو غسل دیا جائے چنانچہ اس نے دو غسل دینے والیاں بلوائی کہ ایک ہی وقت میں غسل دے،
پھر دفن کیلیے گھر سے ایک ہی وقت میں نکالنے کا ارادہ کیا اتفاق کہ گھر کا ایک ہی دروازہ تھا چنانچہ دروازہ بنوانے والے کو بلایا اور دوسرا دروازہ بنواکر ایک ہی وقت میں دونوں کو نکالا اور دفن کرکے اپنے انصاف پر اللہ کی تعریف کی کہ اس نے انصاف کی توفیق دی۔ کسی رات ایک بیوی کو خواب میں دیکھا وہ کہہ رہی ہے میں آپ سے ناراض ہوں اللہ آپ کو معاف نہی کرےگا۔ شوہر نے کہا لیکن بندی خدا کیوں؟؟ اس بیوی نے کہا آپ نے اپنی دوسری بیوی کو نئے دروازے سے نکالا اور مجھے پرانے دروازے سے۔ تو اسی کیساتھ امید کرتے ہیں آپکو ہماری آج کی یہ پوسٹ پسند آئی ہوگی تو ہماری پوسٹ کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کیساتھ لازمی شئیر بھی کیجئے گا اور اگر آپکی اپنی کوئی رائے ہو تو اسے ہمارے ساتھ کمینٹس میں لازمی شئیر کیجئے گا
Leave a Reply