روپے کی تمام کرنسیوں پر سبقت بھرپور اضافہ

کراچی(گلوب نیوز) ملک قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بے قدرکئے رکھا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا اور انٹربینک مارکیٹ میں

ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپیسے بھی نیچے آگئی۔درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدرمسلسل تنزلی سے دوچار رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو پاونڈ اور ریال کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتیوار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 93 پیسے گھٹ کر158روپے16پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر1.20 روپے کی کمی سے158.10 روپے پر بند ہوئی.اسی طرح انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر1.58روپے گھٹ کر186.86 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر3.50روپے گھٹ کر185روپے ہوگئی۔انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر90 پیسے گھٹ کر 208.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر207 روپے ہوگئی.اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر25پیسے گھٹ کر 42.16روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5پیسے گھٹ کر 41.50روپے ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *