مستقل قبض کا ہونا آپ کو کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟

ماہرین قبض کے مرض کو کئی دوسری بیماریوں کا پیش خیمہ قرار دیتے ہیں اور ان کے نزدیک ہر صحت مند انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ قبض جیسے مسئلے کا سامنا نہ کریں اور اس کے خاتمے کے لیے متوازن غذا کا استعمال کریں- اس کے علاوہ قبض ہونے کی صورت میں اس مسئلے کو معمولی نہ سمجھیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ مستقل طور پر قبض ہونے کی صورت میں انسانی جسم کو بہت سارے صحت کے مسائل لاحق ہو سکتےہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: بواسیر

عام طور پر قبض کے سبب زور لگانے کے باعث مقعد کی قریبی خون کی نالیاں پھول جاتی ہیں جس کے سبب مقعد کے اردگرد کی جگہ پر دانے نما ابھار بن جاتے ہیں جو بہت شدید جلن اور تکلیف کا باعث ہوتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ ان میں سے خون بھی جاری ہو جاتا ہے اور اگر ان کا وقت پر علاج نہ کروایا جائے تو یہ مقعد کا منہ بند کر دینے کا باعث بھی بن سکتے ہیں-

2: زہریلے مادوں کا جسم میں اضافہ ہو جانا

قبض کی صورت میں زہریلے مادے جسم سے باہر خارج نہیں ہو پاتے ہیں اور اس کے سبب جسم کے اندر زہریلے مادوں کے تناسب میں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ جگر اور گردوں کے افعال کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے-

3: بھوک کا ختم ہو جانا

قبض کی صورت میں انسان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس کا کھایا گیا کھانا ہضم نہیں ہوا اور پیٹ میں ہی موجود ہے جس کے سبب اس کی بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور کھایا ہوا کھانا بھی جلد ہضم نہیں ہوتا ہے جس سے جسمانی کمزوری اور خون کی کمی واقع ہو سکتی ہے-

4: سر درد اور چکر آنا

قبض کی صورت میں معدے میں ایسی گیسیں بننی شروع ہو جاتی ہیں جو کہ زہریلی ہوتی ہیں اور اس کے سبب سر درد اور تیزی سے چکر آسکتے ہیں یہاں- تک کہ بعض اوقات شدید پسینے آتے ہیں اور اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑ گیا ہے حالانکہ ان تمام علامات کا سبب وہ تبخیری گیسییں ہوتی ہیں جن کا باعث قبض ہوتی ہے-

5: پیشاب کی تکلیف ہو جانا

انسانی جسم میں بڑی آنت اور پیشاب جمع کرنے والی تھیلی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں اگر زیادہ عرصے تک قبض رہے تو بڑی آنت میں بھرا ہوا مواد پیشاب کی تھیلی کو بری طرح دباتا ہے اور اس سے پیشاب کی تھیلی لیک بھی ہو سکتی ہے اور انسان کو پیشاب کی شدید تکلیف بھی ہو سکتی ہے-

قبض کے خاتمے کے طریقے

اوپر دی گئی تکالیف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قبض تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک مرض بھی ہے- اس لیے اس کے تدارک کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ہے اس کو ان طریقوں سے ختم کیا جا سکتا ہے-

• فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کریں اور اپنی غذا میں سبزیاں شامل کریں

• پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پئیں

• ورزش کرنے کو اپنی عادت کا حصہ بنائيں

• ہر روز ایک خاص وقت پر باتھ روم ضرور جائيں اور کوشش کریں کہ اجابت سے قارغ ہو جائيں اس عادت سے قبض ختم کی جا سکتی ہے

• قبض ہونے کی صورت میں دودھ اور پنیر کا استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *