دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس کی بیٹی کی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں
واشنگٹن (گلوب نیوز) یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ارب پتی امریکی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ بہت کم ہی میڈیا کے سامنے آتے ہیں۔ وہ اور ان کی فیملی اپنے نجی معاملات کو دنیا کے سامنے لانا پسند نہیںکرتے، لیکن ان کی بڑی بیٹی جینفر گیٹس کا معاملہ ذرا مختلف نکلا ہے۔ پہلی بار ان کی کچھ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جینیفر، جودیکھنے میں بالکل اپنی والدہ ملنڈا جیسی لگتی ہیں، ایک ذہین طالبہ تو ہیں ہی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ایک ماہر گھڑ سوار بھی ہیں۔ ان کے مصری نژاد کویتی بوائے فرینڈ نائل ناصر بھی ایک ماہر گھڑسوار ہیں جن کے ساتھ وہ درجنوں ممالک کی سیر کو گئیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔وہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی سیاحت کرچکی ہیں اور اس دوران اپنی انتہائی خوبصورت اور دلکش تصاویر بناتی رہی ہیں۔ گھڑ سواری کے مقابلوں میں شرکت کے لئے بھی جینیفر کئی ممالک کا سفر کرچکی ہیں۔ گھڑ سواری کی امریکی تنظیم ’یونائیٹڈ سٹیٹس اکویسٹرین فیڈریشن‘ کی رینکنگ میں ان کا نمبر انیسواں ہے۔ جینفر سٹینفرڈ یونیورسٹی میں بیالوجی کی ڈگری کے آخری سال کی طالبہ ہیں۔ ان کے بوائے فرینڈ نائل ناصر پیدا تو مصر میں ہوئے لیکن ان کی پرورش کویت میں ہوئی۔ وہ بھی سٹینفرڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیجئیے
Leave a Reply