لیموں کو زیتون کے تیل میں نچوڑ کر پینے سے آپ کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے؟

لیموں وٹامن سی، فلیونوئڈز، فینولک ایسڈز، آئلز، اینٹی آکسائیڈنٹس، پولی فینولز اور سٹرک ایسڈ کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے جوکہ ہماری مختلف طریقوں سے مدد کرتا ہے، کبھی ہمیں صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے تو کبھی ہماری خوبصورتی کو بڑھانے میں۔ بلکل اسی طرح آج ہم آپ کو بتاتے ہیں لیموں کے استعمال کا ایک اور طریقہ جو آپ کی صحت کے ان چار بڑے مسائل کو دور کرنے میں آپ کی اتنی مدد کرسکتا ہے جس کے بارے میں شاید آپ نے نہ سوچا ہو۔

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ لیموں کو بھی زیتون کے تیل میں نچوڑ کر پینے سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے؟

زیتون کا تیل جو کہ فیٹی ایسڈز، گلوکوز، کیلوریز، سوڈیم، پوٹاشیئم، کیلشیئم، کوبالامن، وٹامن اے، سی، ڈی، ای اور وٹامن کے کی خوبیوں کی وجہ سے بہت قیمتی سمجھا جاتا ہے ۔

اگر لیموں اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو:

• قبض:

قبض کا پرانے سے پرانا مسئلہ اس ٹپ سے باآسانی حل ہوجائے گا کیونکہ یہ دونوں اجزاء ایسے ہیں جو نہ صرف معدہ کو طاقت دیتا ہے بلکہ ساتھ ہی پیٹ میں کھانے کے ذرات کو باریک کرتا ہے تاکہ وہ آسانی سے خآرج ہوسکیں اور یوں قبض بھی جلد ختم ہوجاتی ہے۔

• دل:

دل ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے جو کام کرنا چھوڑ دے تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور لیموں کے رس کو زیتون کے تیل میں ملا کر پینے سے دل کی صحت بحال ہوتی ہے اور وہ شریانیں جن میں کسی بھی قسم کی بلاکیج ہوتی ہے اس عمل سے وہ بھی ختم ہوجاتی ہے۔

• پتے میں پتری:

پتے میں پتری ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے ایسے میں آپ صبح نہارمنہ ایک چمچ زیتون کا تیل اور لیموں رس ملاکر پیئیں اور ساتھ ہی آدھا گلاس نیم گرم پانی پی لیں تو یہ پتے کی پتری کو بھی باآسانی خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ جگر اور لبلبے کو بھی طاقت دیتا ہے۔

• گھٹیا کا درد:

گھٹیا کا درد بھی اس ٹپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے آپ روزانہ صبح ایک چمچ پیئیں اور زیتون کے تیل سے گھٹنوں میں مالش کرلیں آپ کو یقیناً کسی حد تک ضرور فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *