کسی پر اعتماد کرنے کا کتنا بڑا نقصان اٹھانا ہوتا ہے اس خبر میںپڑھیے
سوشل میڈیا پر تو دوستیاں عام ہیں لیکن کسی پر اعتماد ہر گز نہیں کرنا چاہیے نہ ہی اپنی تصاویر کسی کو بھیجنی چاہیے ۔ لیکن ایک لڑکی نے بے وقوفی کر کے ایسی حرکت کر ڈالی جس نےاس کی ساری عزت معاشرے میں خراب کردی اور کسی سے آنکھ ملانے کے قابل نہیں چھوڑا
رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایامیرے ساتھ یہ ہوا تو میں نے سب سے پہلے ہی خود کو ہی لعن طعن کی، کہ میں نے اس لڑکے پر اعتماد کیوں کیا، لیکن پھر جلد ہی یہ بات ثانوی حیثیت اختیار کرگئی کیونکہ مجھے فوری طور پر نقصان کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ کرنا تھا۔ دریں اثناء وہ شخص جس نے میری تصاویر لیک کیں، جو کہ میرا سابق دوست تھا، اس بات کو ماننے کو بھی تیار نہیں تھا۔ میری سہیلیوں، عزیز و اقارب اور جاننے والوں نے میرے ساتھ بات چیت بند کردی۔
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کا نام میرے نام کے ساتھ آئے۔ میرے لئے یہ ایک اور دکھ تھا کہ وہ شخص جس نے میرے ساتھ یہ ظلم کیا تھا اسے کسی بھی الزام کا سامنا نہیں تھا۔ اس کے دوستوں اور عزیز و اقارب کو اس سے نفرت نہیں تھی اور وہ اپنی زندگی پہلے کی طرح ہی گزاررہا تھا۔ میں نے غلط شخص پر اعتماد کیا، میں اسے مانتی ہوں، لیکن جس شخص نے میری تصاویر لیک کیں، کیا اس نے کوئی جرم نہیں کیا؟لوگوں نے مجھے فا حشہ اور نجانے کیا کچھ کہا، اس واقعے نے میری زندگی برباد کردی، میں اب کسی پر اعتماد نہیں کرسکتی ۔
Leave a Reply