ہمارے پیارے نبی پاک نے جنت کے پھلانار کے جو بیش قیمتی فوائد بتائےاسکے بعد آپ لاکھ روپے کلو انار لے کر بھی خریدیں گے

گلوب نیوز!’’انار‘‘ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورئہ رحمن میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ’’ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں‘‘۔ انار گوناگوں بے پناہ فوائد کا حامل جنتی میوہ ہے، جس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا ، جس نے انار کھایا، اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کردیا۔ جضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا : ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو

انار اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورئہ رحمن آیت ۶۸ میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ”ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں“۔ سید الانبیاءکی ذات اقدس انسانیت کے لیے سراپا رحمت ہے۔ آپ نے نہ صرف روحانی زندگی میں انسانیت کی رہنمائی کی بلکہ دنیاوی زندگی میں آپ کی مقدس شخصیت انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ نبی کریم نے طب و صحت کے بارے میں مختلف غذاوں کو استعمال کیا۔انار کے بارے میں نبی کریم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جنت کا پھل انار ہے۔ انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے جو حیرت انگیز طور پر شفائی اثرات کا حامل پھل ہے، نہ صرف انار بلکہ اس کے درخت کا ہر جزو انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ طبِ نبوی میں انار کا چھلکا، پھول اور درخت کی چھال کو بھی دوا کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ طبِ نبوی کے مطابق اس خوش ذائقہ پھل اور اس کے جوس کے استعمال سے کئی ایسے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں جنہیں دواوں کے ذریعے حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ انار خون کی کمی اور کمزوری کے لیے سب سے مفید پھل ہے۔ انار کا جوس جہاں دل کے لیے مفید ہے وہیں اسے عام تھکاوت کو دور کرنے کے لیے بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے۔ اس میں صحت بخش اجزاءوافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جبکہ طبِ نبوی کے مطابق انار بعض عوارض کے لیے بے حد مفید غذا ہے۔ دست پیچش، قے، جی متلانا، پیٹ کے کیڑے، ذیابیطس (شوگر)، جگر کی خرابی میں موثر عمل کرتا ہے، دل کو طاقت بخشتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے، خون کے دباو (ہائی بلڈ پریشر)، بے خوابی، تیزابی مادہ، پیشاب کی جلن میں مفید ہے۔ انار کے استعمال سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں اور جلد چمکدار ہوجاتی ہے۔ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بالوں کے گرنے کمی واقع ہوتی ہے۔

حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔ اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

موٹاپے سے نجات

فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔ اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات

اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں

انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے۔

کینسر سے تحفظ

انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے

انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

امراض قلب اور فالج سے بچائے

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟انار کے ساتھ ساتھ اس کا چھلکا بھی مفید ہے

انار ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ اس کا پانی آنکھ میں لگانا مقوی بصارت ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار مثانے کے کینسر کو روکنے میں مؤثر و مددگار ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دل کی شرائن کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق انار جنت کا پھل ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں کئی مقام پر ہے۔ جنت میں اس پھل کی موجودگی اس کی غذائی و طبی افادیت ہونے کی واضح دلیل ہے۔ لہٰذا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین انار کو مکمل تناول فرماتے۔ انار کی بارہ سے زائد اقسام ہیں ان میں سب سے اچھا لذیذ اور رس بھرا انار صرف پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک قابض پھل ہے‘ ہر قسم کے بہتے ہوئے خون کو روکتا ہے‘ خواہ اس کا تعلق رحم‘ بواسیر‘ نکسیر یا مسوڑھوں سے ہو۔ طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار سے زیادہ اس کا چھلکا مؤثر ہے۔ انار کا پھل‘ انار کےپتے‘ پوست‘ دانہ انار‘ انار کی جڑ‘ جڑ کی چھال‘ کلی‘ پھول سمیت تمام اجزاء دوا کے طور پر الگ الگ استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے الگ الگ نام اور خواص و تاثیرات ہیں۔ یہ پھل پیاس کو تسکین دینے کے علاوہ متلی و قے کو روکنے‘ عمدہ خون پیدا کرنے‘ جگر ول اور ہضم کو طاقت دینے کے ساتھ مدربول (پیشاب آور) ہے۔

انار یرقان‘ اسہال میں بے حد مفید ہے۔ خون کے سرخ ذرات ہیموگلوبن اور پلازما کی مقدار اس کے استعمال سے بڑھ جاتی ہے۔ بیماری کے بعد کی کمزوری دور کرنے کیلئے ٹانک ہے۔ کمی خون‘ لوبلڈپریشر‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو طب یونانی کے ساتھ آیوویدک اور ایلوپیتھی نے بھی مفید تسلیم کیا ہے۔ انارمیں اعضائے رئیسہ کو تقویت کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ انار ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ اس کا پانی آنکھ میں لگانا مقوی بصارت ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار مثانے کے کینسر کو روکنے میں مؤثر و مددگار ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دل کی شرائن کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس میں شکر‘ وٹامن اے بی سی زیادہ مقدار میں موجود ہیں اور فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ گندھک‘ آیگزالک ایسڈ اور کیروٹین جیسے معدنی اجزاء بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔

اناردانہ: انار کے دانوں کو خشک کرلیا جاتا ہے‘ رنگ سفید‘ ذائقہ ترش‘ مزاج سرد و خشک۔

افعال و استعمال: قابض‘ معدہ کو قوت دیتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرنے بھوک بڑھانے میں مفید ہے۔ انار دانہ کو پانی کے ساتھ رگڑ کر اسہال پیچش میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پیچش کو فوری روک دیتا ہے۔احتیاطی تدابیر: قبض‘ گلے کی خرابی اور پتلی بلغم کی کثرت کے مریض معالج کے مشورے کے بغیر انار استعمال نہ کریں۔سفوف انار دانہ مرکب: درج ذیل نسخہ اسہال و پیچش کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔

ھوالشافی: انار دانہ شیریں سوگرام‘ خشخاس سفید بریاں پچاس گرام‘ سفوف بنائیں۔ ترکیب استعمال: پانچ پانچ گرام صبح و شام کھائیں۔سفوف انارین: متلی‘ بدہضمی‘ گیس‘ قبض‘ ہیضہ‘ بدہضمی اور اسہال میں مفید ہے۔ : ناگرموتھا پچاس گرام‘ پودینہ پچاس گرام‘ انار دانہ سو گرام‘ دارچینی پچاس گرام‘ مصطگی رومی پچاس گرام‘ الائچی خورد پچاس گرام‘ ست پودینہ تین گرام‘ شکرسفید 350گرام‘ تمام اشیاء کو ملا کر سفوف بنالیں۔ ترکیب استعمال‘ تین تین گرام صبح و شام استعمال کریں۔روح انار مرکب: ہر قسم کی متلی‘ گھبراہٹ گیس‘ ہیضہ غذائی خصوصاً حاملہ کی متلی و قے کو روکتا ہے۔ : آب انار دوسوملی لیٹر‘ آب پودینہ دو سو ملی لیٹر‘ آب لیموں دو سو ملی لیٹر‘ آب ادرک 125 ملی لیٹر‘ شکر سفید 750 گرام۔ ست لیموں دو گرام‘ ست لوبان ایک گرام‘ معروف طریقے سے مرکب تیار کریں۔ ٹھنڈا کرکے ست الائچی ایک گرام‘ ست پودینہ ایک گرام اورطباشیر سائیدہ دس گرام شامل کریں۔ ترکیب استعمال: صبح و شام دو چمچ پانی میں ملا کر استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *