ٹماٹر جلد کی ٹون کو بہتر کرنے اور چہرے کو نکھارنے کے لئے انتہائی مفید ہے
گلوب نیوز! ٹماٹر جلد کی ٹون کو بہتر کرنے اور چہرے کو نکھارنے کے لئے انتہائی مفید ہے ساتھ ہی یہ چہرے کی رنگت کو بھی اجاگر کردیتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ فیئر بھی کرتی ہے۔ اسی طرح اگر ٹماٹر کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر چہرے پر>تو اس سے جلد کے ڈیڈ سیلز، ایکنی، پمپلز اور نشانات کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ٹماٹر استعمال کرنے کے وہ منفرد طریقے بتانے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ نشانات اور پمپلز وغیرہ سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹماٹر کا فیس ماسک جلد کی چمک کے لئے آپ کو ماسک بنانے کے جو چیزیں درکار ہوں گی وہ یہ ہیں۔ ٭کچھ ٹماٹر لیں اور ان کو میش کرلیں اس کے بعد اس میں تھوڑا دلیا اور دہی ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں، آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔٭ماسک کی تیاری کے بعد آپ اسے چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ 20 منٹ پورے ہونے کے بعد اسے دھولیں نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔ یہ ماسک آپ کے سورج سے متاثرہ چہرے کو چمکدار اور فیئر کردے گا۔ ٭آپ سن ٹین سے متاثرہ چہرے کے لئے ٹماٹر اور لیموں کا رس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔کچھ ٹماٹر کاٹیں اس میں لیموں کا رس ملائیں پھر اسے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور پھر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر دھونے سے پہلے کچھ پانی لیں اور اسے چہرے پر اچھی طرح مساج کرلیں اور دھولیںاپلائی کیا جائے
Leave a Reply