سونے کے پانی میں نہایا ہوا دنیا کا پہلا ہوٹل، یہاں پر کیا شاندار آسائش میسر ہیں ؟ ایک رات کا کرایہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دنیا بھر میں ہوٹلنگ کا کاروبار کورونا وائرس کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ویت نام کے ایک ارب پتی نے سونے کے پانی میں نہایا ہوا ایسا ہوٹل بنا ڈالا ہے کہ دیکھ کر آنکھیں چندھیا جائیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق

یہ ہوٹل ویت نام کے ’ہوا بنہ گروپ‘ کی ملکیت ہے جس کے چیئرمین نگیوین ہو ڈونگ ہیں۔ اس ہوٹل کی تعمیر پر 20کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کی لابیز، پولز، کمرے، برتن، شاور اور حتیٰ کہ ٹوائلٹ کی سیٹوں پر بھی 24قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ ہوٹل انتہائی لگژری ہے مگر یہ امراءکے لیے مخصوص نہیں ہے کہ اور گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں کوئی بھی چیک ان کر سکتا ہے۔ اس ہوٹل کا فی رات کرایہ 250ڈالر (تقریباً 41ہزار 800روپے) رکھا گیا ہے۔ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں بنائے گئے اس لگژری ہوٹل کی عمارت 25منزلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *