ہائی بلڈ شوگر اور کورونا وائرس سے موت کا کیا تعلق ہے؟ ماہرین نے بڑا انکشاف کردیا

گلوب نیوز! نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں بے جا اضافہ موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ اس سے سنگین پیچیدگیوں کے امکان کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔اس حوالے سے چین میں ایک تحقیقی رپورٹ سامنے آئی ہے۔چین کے شہر ووہان کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ

ایسے مریض جن میں پہلے سے شوگر کی تشخیص نہیں ہوتی اور ہائی بلڈ شوگر کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان میں کورونا سے موت کے امکان کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔حالیہ چند مہینوں کے دوران کئی تحقیقی رپورٹس میں ذیابیطس اور کووڈ انیس کے مریضوں کی حالت کے تعلق کو بھی سامنے لایا جاچکا ہے۔تاہم خالی پیٹ بلڈ گلوکوز کی سطح اور کووڈ 19 کے مریض میں ذیابیطس کی تشخیص کے بغیر علاج کے نتیجے کے درمیان براہ راست تعلق پر زیادہ کام نہیں کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق تیز ترین بلڈ شوگر سے بلڈ کلاٹنگ، خون کی شریانوں کے افعال اور مدافعتی ردعمل کے بہت زیادہ متحرک ہونے سے ورم جیسی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس سے قبل بھی کچھ تحقیقی رپورٹس میں ہائی بلڈ شوگر سے نمونیا، فالج، دل کا دہرہ اور کئی مختلف بیماریوں سے موت کے خطرے کے درمیان تعلق کو ثابت کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھ ماہ گزر چکے ہیں اور مذکورہ وائرس کے وار تاحال جاری ہیں، تاہم وائرس کی روک تھام کے لئے دنیا بھر میں تیزی سے اقدامات جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *