کانفرنس میں اہم فیصلے کر لیے گئے

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے کر لیے گئے

سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے طویل سفر کیا، کسی کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی،پاکستان کو کمزور کرنے والے سیاسی و غیر سیاسی عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہو گی۔ سینئر صحافی صابر شاکر کا تجزیہ

اسلام آباد (ا 22 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔فیصلہ کیا گیا کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی،کسی دباؤ میں نہیں آیا جائے گا۔پاکستان کو خوشحالی اور امن کی طرف لے جانے کے لیے پاکستان کی فورسز نے لمبا سفر کیا ہے۔پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے عوام نے اور فورسز نے قربانیاں دی ہیں۔

اتنی کوششوں کے بعد ملک کو استحکام کی جانب لے جایا گیا ہے لہذا اب کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔چاہے سیاسی عناصر ہوں یا غیر سیاسی جو بھی آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا،جو بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اسے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کو کمزور کرنے والے سیاسی و غیر سیاسی عناصر اور جمہوری و غیر جمہوری عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ فوج بطور ادارہ آئین اور ریاست کے ساتھ ہو گا۔جو بھی منتخب حکومت ہو گی فوج اس کا ساتھ دے گی اور دیگر اداروں کی بھی حفاظت کرے گا،تمام معاملات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔جھوٹی خبریں پھیلا کر پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو جو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،یہ ایک ایجنڈا ہے۔اور یہی ایجنڈا بھارتی میڈیا میں بھی چل رہا ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ کراچی میں پاک فوج اور پولیس میں لڑائی ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *