صبح الائچی کھانے سے کے فائدے ہیں –
سبز الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک میں گھروں میں عام مستعمل ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں یہ پائی جاتی ہے۔ اردو اور ہندی میں اسے چھوٹی الائچی یا سبز الائچی اور انگریزی میں کارڈاموم کہتے ہیں۔ چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فائدے رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج زیل ہیں یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔ خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے۔
بدہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردرد کیلئے سبر چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ الائچی معدے میں موجود لعالی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لیے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔ اس کو چبانے سے منہ بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ السر کی بیشتر اقسام میں بھی فائدہ مند ہے۔ تبخیر اور السر میں اس کا درج ذیل مرکب انتہائی مفید ہے۔ سفوف تبخیر: سبز الائچی ، سونف ، طیا شیر کبود انڈیا ، کشنیز ہموزن سفوف بنالیں اورا یک چمچ چائے والا ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے۔ الائچی خورد دافع اسہال اور کمزوری امعامیں بے حد مفید ہے۔ اس کیلئے الائچی خورد تین گرام طبا شیر تین گرام مصطگی رومی تین گرام اور چینی نوگرام ان تمام ادویہ کو پیس کر سفوف تیار کریں اور آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں دو تا تین بار استعمال رکرنا بے حد مفید ہے۔ اگر آپ کے سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجو د بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی ہیکٹریل خصوصیات کی حامل ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کردیتی ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سبر الائچی دیگر اور ڈیز یز منہ کے السر‘ منہ کے چھالے‘ خناق ‘ ٹانسلز وغیرہ میں زرور دیا گگانے کی ادویات میں مستعمل ہے۔ سبز الائچی کا سفوف آدھی چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو کو خوشبو میں بدل دیتی ہے۔ الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی ، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے۔ اس کے آدھی چمچ پا?ڈر کو دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن ‘سٹریسااور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں فائدہ ملتا ہے الائچی میگنیشیم ، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزا دوران خون کو بہتر بنانے میں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
Leave a Reply