کھانا کھانے کے بعد سونف کھانے کے فوائد
قارئین آج میں نے آپ کے لئے سونف کے فوائد پر مبنی مضمون چنا ہے اور آپ کے لئے بے شمار فوائد لایا ہوں تاکہ آپ اس کو استعمال کر کے خدا تعالٰی کی نعمتوں کا شکر بجا لائیں۔
سونف پاک و ہند، جاپان، ہانگ کانگ، مالٹا اور وسطی یورپ میں پائی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی دو اقسام ہیں ایک بستانی اور دوسری جنگلی۔ان میں سے ایک کو ہم خود اگاتے ہیں اور دوسری جنگلوں میں خود رو پیدا ہو جاتی ہے۔سونف کے عرقیات اور روغنیات نکالے جاتے ہیں جن کے بے شمار فوائدہ یں۔سونف کا مزاج گرم اور خشک ہے۔
سونف ایک خوشبودار بیج ہے جس کو ہم مختلف کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس کے استعمال سے ہمارے کھانے بھی خوشبودار بن جاتے ہیں۔دراصل یہ ایک ترکاری جسے ہم سویا کا نام دیتے ہیں اس کا بیج ہے۔ سویا کی پتیاں پکانے کے کام آتی ہیں۔ قدیم یونانی لوگ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے تھے لیکن جدید دور میں ابھی ہم اس کے فوائد سے انکار نہیں کر سکتے۔
خوشبو دار ہونے کی وجہ سے سونف کا استعمال پان میں کیا جاتا ہے جس سے منہ کی بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے۔اور پان کا ذائقہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔
Leave a Reply