ہفتے میں ایک گھنٹہ یہ کام کرنے سے آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 70 فیصد کم ہوجاتا ہے
گلوب نیوز: ورزش تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وزن اُٹھانے کی ورزش سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ کسی اور طرح حاصل نہیں ہوسکتے۔ اور یہ فوائد ایسے حیران کن ہیں کہ جان کر آپ یقین ہی نہیں کر پائیں گے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں اگر آپ مجموعی طور پر ایک گھنٹہ وزن اُٹھانے کی ورزش کرلیں، یعنی روزانہ 10 منٹ بھی کافی ہیں، تو ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 70فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں وزن اٹھانا پڑتا ہے تو اس کے بھی یہی فوائد حاصل ہوں گے۔
یہ حیران کن نتائج آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 13ہزار سے زائد افراد میں دل کی بیماری ، فالج کی بیماری، اور ورزش کے ان بیماریوں پر اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اخذ کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اُٹھانے کی ورزش کرنا یا یا ایسا کام کرنا جس میں وزن اٹھانا پڑے، میٹابولک سنڈروم کا خطرہ کم کر دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر متوازن ہوجاتا ہے ، بلڈ شوگر میں توازن آجاتا ہے ، جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ ہوتا ہے ، دل کی صحت اچھی ہوجاتی ہے ، فالج سے تحفظ ملتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
ایک ہفتے میں مجموعی طور پر ایک گھنٹے کی وزن اُٹھانے کی ورزش ہی کافی ہے ، اس سے زیادہ وقت کیلئے یا بے جا طور پر زیادہ وزن اُٹھانے کا فائدہ نہیں ہے۔ اس طرح جاگنگ اور ایروبک ورزشوں کے اپنے فوائد ہیں لیکن دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم کرنے میں ان کا فائدہ وزن اُٹھانے کی ورزش جیسا نہیں دیکھا گیا۔ دوسرے لفظوں میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ مسل بنانے کیلئے کی جانے والی ورزشیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کیلئے آپ کو وزن اُٹھانا پڑتا ہے۔
Leave a Reply