ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر- اخلا-قی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔ ترجمان کے مطابق غیر-اخلا-قی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک نے مضر موا-د کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے دیگر 9 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک الائنس تشکیل دینے کی تجویز دی تھی تاکہ مل کر تیزی سے خود-کشی پر مبنی مواد کو ہٹایا جاسکے۔ٹک ٹاک کی جانب سے یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب رواں ماہ ایک شخص نے فیس بک پر خود-کشی کر لی تھی۔چینی ایپ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام، گوگل، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹوئچ، اسنیپ یٹ، پنٹریسٹ اور ریڈیٹ کے چیف ایگزیکٹیویز کو خطوط بھیج کر یہ تجویز دی گئی ہے۔
Leave a Reply