کنواروں کے لیے بڑی خوشخبری ،سونےکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوبریک لگ گئی ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 256 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی
قدر 29 ڈالر کم ہوکر 1884 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 163 اعشاریہ 97 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Leave a Reply