دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی قائم رہے گی

دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی قائم رہے گی، چینی صدر

سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرےگا، امن، ترقی ، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چینی صدر شی جن پنگ کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد ( ۔ 08 اکتوبر2020ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی قائم رہے گی،سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، امن ، ترقی ، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چین کے صدر شی جن پنگ نے خط ارسال کیا ہے، جس میں عمران خان کی سالگرہ پر ان کو مبارکباد پیش کی۔ چینی صدر نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی ہے۔ پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے۔ کورونا کے دوران دونوں ممالک میں مثالی تعاون دیکھنے میں آیا۔ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی بہتری چاہتے ہیں۔دونوں ملک امن ، ترقی ، خوشحالی اور اہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *