دنیا کی مہنگی ترین مچھلی کتنے کروڑمیں فروخت کر دی گئی ، قیمت جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے
گلوب نیوز!جاپان میں ایک ’کوئی کارپ‘ مچھلی 14 لاکھ یورو(تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے ) میں فروخت ہوکر دنیا کی مہنگی ترین مچھلی بن گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 فٹ 3 انچ جسامت کی اس مچھلی کو ایک ملین یورو میں تائیوان سے خریدا گیا تھا جس کے بعد اس کے مالک نے اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سفید اور
لال رنگ والی اس قیمتی مچھلی کو جاپان کے شہر ہیروشیما کے ایک فارم ہاؤس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جہاں مختلف خریداروں نے بولیاں لگائیں۔ ایک خریدار نے مچھلی کی ریکارڈ 14 لاکھ یورو قیمت لگائی اور دنیا کی مہنگی ترین مچھلی خرید لی۔اس قیمتی مچھلی کی نیلامی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں مقامی افراد نے گہری دلچسپی لی تھی۔ کوئی کارپ مچھلی زیادہ تر جاپان میں پائی جاتی ہے اور اس کی درجنوں اقسام ہیں،جاپان ’کوئی ‘ نسل کی 90فیصد پیداوار کرتا ہے اور اس نے صرف 2016 میں 295 ٹن کی ریکارڈ برآمد کرکے 28ملین یورو آمدنی حاصل کی تھی۔ان مچھلیوں کو آرائش کے لیے رکھا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ یہ اب تک فروخت ہونے والی دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی بن گئی ہے ۔
Leave a Reply