کئی کئی ماہ سے بے روزگارلوگوں کیلئے شاندار وظیفہ ،
ہم پاکستان میں بے روزگار ہوں تو بڑی باتیں کرتے ہیں اور بیرون ملک چلے جاتے ہیں ،پرائے دیس میں جب کوئی پرابلم سامنے آئے تو مسکین بن جاتے ہیں اور ہر طرح کے جبر کو برداشت کرتے ہیں ۔ میں ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا ہوں حالانکہ میرے پاس انجینئرنگ کی ڈگری ہے ۔
اس ڈگری کے بعد میں نے بہت چاہا کہ سکالر شپ مل جائے تو مزید پڑھ لوں لیکن حالات ہر طرح کی کوششوں سے نہیں بدلے ۔میں پاکستان میں تھا تو ڈیڑھ سال بالکل فارغ رہا۔ پھرچھ ماہ پہلے سعودی عرب آیا ہوں لیکن یہان جو جاب ملی ہے وہ ٹیکنیشن کی ہے ،مجبوری ہے لیکن اس جاب پر بھی پانچ ماہ ہوچکے ہیں تنخواہ نہیں ملی۔ میری منگنی کو تین سال ہوچکے ہیں ،اب لڑکی والے زور دے رہے ہیں لیکن میرے پاس پیسے نہیں کہ شادی کرسکوں اپنا گھر بھی نہیں ،سخت مایوس ہوں ۔ہرجگہ سے ناکامی اٹھا چکا ہوں ،حالات نہیں بدل رہے ۔ڈپریشن کاشکار ہوں ۔کسی کام میں دل نہیں لگتا ۔اللہ سے توبہ کرنا چاہتا ہوں مگر کر نہیں پاتا ۔آپ مجھے ایسا ذکر بتائیں کہ جس کو پڑھنے سے میرا ڈپریشن بھی ختم ہوجائے ،روح بیدار ہواور شادی و جاب کے مسائل حال ہوجائیں،اللہ آپ کو اسکا اجر دے گا(عمیردمام سعودی عرب ،محفوظ الٰہی دوبئی ) جواب ۔آپ دنوں کے حالات میں غیر معمولی مماثلت ہے ۔آپ دونوں نے ہجرت کی ہے تو اللہ رحیم وکریم آپ کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔آپ لوگ باوضو رہنا شروع کریں۔ہماری ناپاکی اور پالیدی صرف جسموں تک نہیں رہتی ،روزمرہ کے گناہوں سے روح بھی کمزور ہوجاتی ہے اور دل میں ایمان کمزور ہوجاتا ہے ۔اچھے مسلمان کا ایمان مضبوط ہوتو اسکی اسکی روح اور جسم بھی شاد ہوجاتے ہیں ۔باوضو رہنے سے آپ کی روح میں بیداری آجائے گی انشااللہ۔روزانہ سونے سے پہلے تین سو تیرہ بار استغفراللہ کی تسبیح کرنا شروع کریں ۔صدقہ دینے کی عادت ڈالیں چاہیں روپیہ دو روپئے ہی کیوں نہ ہوں۔اللہ کا ذکر کرنا چاہتے ہیں تو اللہ سے ہی کاروبار کا بھی عہد کریں ۔انشااللہ گھاٹے میں نہیں رہیں گے۔آپ دونوں کے لئے یہ تسبیح ہے ۔درود پاک اولا آخر کے ساتھ روزانہ گیارہ سو بار” یا باری یامجیب یا اللہ ” دل میں پڑھ کر دعا کیا کریں ۔اس پڑھائی میں زیادہ سے زیادہ بیس سے تیس منٹ لگتے ہیں۔چلتے پھرتے بھی پڑھا کریں دل میں(ز،ط)
Leave a Reply