امرود کے فوائد

امرود کے فوائد:

امرود ایک سستا، لذیذ اور فرحت بخش پھل ہے۔اس کا مِزاج سرد (ٹھنڈا) اور تَر ہے امرود کو جام بھی کہا جاتا ہے۔

آئیےامرود کےچند فوائد جانتے ہیں:

امرود میں وٹامن B3  اور B6 ہوتے ہیں  جو دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر کرتے ہیں۔

مَسلز اور اَعصاب کو پُرسکون اور ذہنی تناؤ کم کرتا اور جسمانی توانائی بڑھاتا اور بالوں کی نشوونما بہتر کرتاہے۔

خونی اور بادِی بواسیر میں مفید ہے ۔

قبض دُور کرتا ہے ۔

گرمی یا خشکی کی وجہ سے ہونے والی پیشاب کی بیماریوں میں کھانا کھانے کے بعد امرود کھانا کافی فائدہ مند ہے۔

شوگر کے مریض بھی امرود کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں کم شوگر پائی جاتی ہے۔

امرود میں پایا جانے والا فولک ایسڈ حاملہ خواتین کے لئے مفید ہوتا ہے۔

دانت اور گلے کے درد، مسوڑوں کی سُوجن میں امرود کے پتوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور دانتوں پر لگائیں بہت جلد فائدہ ہوگا۔

منہ میں چھالے ہونے کی صورت میں اگر امرود کے پتوں کو چبا لیا جائے تو چھالے ختم  ہو جاتے ہیں۔

امرود کے پتے پیٹ کے درد، ڈائیریا میں بھی فائدہ مند ہیں۔

امرود کے پتوں کو پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں، اس سے پیٹ کے درد میں کافی افاقہ ہوگا نیز پیٹ کے کیڑوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *