غیرمسلم نے جب نبی کریم ؐ کوخواب میں دیکھاتوکیاہوا
حضوراکرم ؐ نے عجب بات فرمائی کہ جس نے میری اولادپراحسان کیااورمیری اولادغربت کے باعث اس احسان کابدلہ نہ چکاسکی تواس شخص کابدلہ قیامت کے دن میں چکائوں گا۔ہرات میں ایک سیدفیملی تھی ۔خاوندکاانتقال ہوگیاتوبیوہ فاقوں سے مجبورہوکرسمرقندہجرت کرگئیں۔سمرقنداس وقت بہت متمدن ثقافت کاشہرتھا۔خاتون سمرقندپہنچیں توان کی بچیاں تھیں بیٹاکوئی نہیں تھاانہوں نے پوچھایہاں کوئی سخی ہےتوانہیں معلوم ہواکہ اس شہرمیں ایک مسلمان اورایک
پارسی بہت سخی ہیں توانہوں نے سوچاکہ مسلمان کے پاس جاتی ہوں ۔جب وہ مسلمان کے پاس پہنچیں توانہوں نے اپنامعاملہ بتایاکہ میں آل رسول ؐ سے ہوں خاوندمیرافوت ہوگیاہے اورمیں بہت مجبورہوکریہاں آئی ہوں تواس مسلمان نے کہاکہ کوئی سنددکھائویہاں توہرکوئی کہتاہے کہ میں سیدہوں ،آل رسول ؐ سے ہوں توخاتون نے کہاکہ میں بہت مشکل سے یہاں پہنچی ہوں جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں میں سندکہاں اپنے ساتھ اٹھاتی پھروں ۔خاتون مایوس ہوکرآتشپرست کے پاس پہنچی اوراسے کہاکہ میں مسلمانوں کے رسول ؐ کی اولادمیں سے ہوں مجھے کوئی ٹھکانہ چاہیے
تواس آتش پرست نے اس سیدزادی کوٹھکانہ دیااوراپنے بیوی کے ساتھ مل کرسرائے گیااوراس سیدزادی کی بچیوں کوبھی لے آیا۔اس مسلما ن نے رات کوخواب دیکھاکہ جنت میں ایک محل کے سامنے کھڑ اہے اوراس کے دروازے پرحضوراکرم ؐ کھڑے ہیں یہ پوچھتاہے یارسول اللہ ؐ یہ محل کس کاہے توآپ ؐ نے فرمایاکہ یہ ایک ایمان والے کاہے۔یہ مسلمان کہتاہے کہ یارسول اللہ ؐ میں بھی ایمان والاہوںمجھے عنایت ہوتوآپ ؐ نے فرمایاکہ ایمان والاہے توگواہ پیش کرتیرے پاس کیاسندہے ایمان کی۔وہ کانپ گیاتوآپ ؐ نے فرمایاکہ میری بیٹی تجھ سے ٹھکانہ مانگنے آئی تونے اس سے سندمانگی کہ اپنی سندپیش کر۔
اس کی آنکھ کھلی توبہت پریشان ہوانوکروں سے پوچھنے لگاکہ پتاکروبی بی کدھرگئی توانہوں نے جواب د یاکہ وہ توآتش پرست لے گیا۔اس مسلمان نے سردی میں جوتے پہنے نہ کپڑے دوڑ لگائی اوراس آتش پرست کادروازہ کھٹکھٹانےلگا۔آتش پرست باہرنکلااس نے کہاکہ میرے مہمان واپس کروتواس نے کہاکہ حضوروہ تومیرے مہمان ہیںتواس مسلمان نے کہاکہ میراساراسرمایہ لے لے میں تمہیں تین سودیناردیتاہوں مجھے میرے مہمان واپس کردوتووہ پارسی رونے لگا۔اورکہاکہ حضوردیکھے بغیرسوداکیاتھاا ب جب دیکھ لیاتوواپس نہیں ہوسکتاجس خواب میں تجھ کودھکے ملے اس خواب کومیں نے بھی دیکھاکہ اللہ کے نبی ؐ نےتجھے دورکیااورمیرے طرف متوجہ ہوکرکہاکہ تونے میری بیٹی کوٹھکانہ دیاتجھے اورتیری نسل کوجنت مبا رک ہو۔پارسی نے کہاکہ میں توکلمہ پڑھ چکاہوں اورمیں ایمان لاچکاہوں
Leave a Reply