عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا حکومت کو نقصان

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا حکومت کو کیا نقصان ہوا؟ وزیر اعظم کا تشویشناک انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش میں گردشی قرضے بڑھ گئے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کے متعلق اجلاس ہوا،توانائی شعبے میں جاری اصلاحات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کو توانائی کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے مقررہ ٹائم فریم پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہے، مہنگی بجلی معاہدوں سے عام آدمی اور صنعتی شعبہ متاثرہو۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش میں ملکی گردشی قرضے بڑھ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کے نظام کو شفاف بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *