مریم نواز نے وجہ بتا کر حیران کن مطالبہ کر دیا

شہبازشریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، مریم نواز

اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں ، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا ٹویٹ

لاہور ( 28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا ، یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی ، آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے ، شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا ، آج ہم سب شہباز شریف ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں ، شہبازشریف کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے ان ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کیا جو انہیں نوازشریف کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے ۔دوسری طرف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں انصاف نہیں ملے بعد میں انصاف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے گرفتاری کے بعد اپنے وکلا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صرف یہی جملہ کہا اور کمرہ عدالت میں موجود اپنی جماعت کے تمام رہنماؤں جن میں خواجہ آصف، احسن اقبال،رانا ثنا ء اللہ، مریم اورنگزیب ، اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر آج شامل 4بجے مکمل رد عمل دیا جائے، جس کے فوری بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنی سکیورٹی ٹیم اور نیب اہلکاروں کے ساتھ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *