سرسوں کے تیل سے دانت کے کیڑے کا علاج
گلوب نیوز!دانتوں میں کیڑا لگنا اور کیویٹیز ہونا دنیا بھر میں منہ کے امراض میں سے ایک عام مرض ہے . بچوں اور بوڑھوں میں یہ مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں . کیویٹیز دانتوں میں درد اور دانت ٹوٹنے کا سبب بھی بنتی ہیں . عام طور پر بیکٹیریل انفیکشن ، منرلز کی کمی اور دانتوں کی ٹشوز کا کمزور پڑجانا اسکی وجوہات ہیں .
کیویٹیز سے بچنے کے لیے دانتوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے .
دانتوں کے مسائل بشمول کیویٹیز سے بچنے کے لیے لونگ سب سے زیادہ فائدہ مند ہے . یہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی انفلامیٹری اور اینیلجیسک خصوصیات کے باعث درد میں آرام اور کیویٹیز کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتی ہے . کیویٹیز کے حل کے لیے نمک بھی ایک بہترین حل ہے . یہ اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی باعث درد اور ورم کو کم کرتا ہے اور منہ میں بیکٹیریا اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکتا ہے . دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے لہسن کے استعمال کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے . یہ درد میں آرام کے ساتھ ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بھی موثر ہے . اسکے علاوہ آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر کو سرسوں کے تیل میں مکس کر کے دانتوں اور مسوڑھوں پر مساج سے دانتوں کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے .
Leave a Reply