مسلمانوں کی آوازپوری دنیا تک پہنچا دی
وزیراعظم عمران خان نے 80لاکھ مظلوم مسلمانوں کی آوازپوری دنیا تک پہنچا دی
کشمیر کی جغرافیائی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت میں مودی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں گجرات میں دو ہزار مسلمانوں کا ق تل عام کیا گیا۔ اب آسام میں تقریباً 20لاکھ مسلمانوں کی جانیں خطرے میں ہیں، ہندوستان
میں کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوںکو ق تل کیا جا رہا ہے۔ ہندتوا نظریے کا مقصد30کروڑمسلمانوں ، عیسائیوں اور سکھوں کو محدود کرنا ہے۔ہندوستان اپنے ہی وعدے کی خلاف ورزی کرکے کشمیر پر قابض ہے۔ 5اگست 2019سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اس کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کو اس تباہ کن تنازعہ کو بڑھنے سے روکنا اور قراددادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
Leave a Reply