نہار منہ اس کا استعمال کریں ۔ آپ کا وزن کم ہونے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا

تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں

تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے، نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔

شربت بنانے کا طریقہ ڈیڑھ گلاس پانی ایک چمچ تخم ملنگا ایک چمچ شہد ڈیڑھ چمچ لیموں کا پانی تخم ملنگا کو رات بھر پانی میں رکھیں صبح اس کو نکال کر رکھیں اور ایک گھنٹہ ایسے ہی پڑا رہنے دیں اس کے بعد اس میں باقی اشیاء کو مکس کر کے گرینڈ کر لیں ۔ اور نہار منہ اس کا استعمال کریں ۔ آپ کا وزن کم ہونے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *