جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات کا بہترین طریقہ

گلوب نیوز!ادرک عام استعمال ہونے والی ایسی جڑی بوٹی ہے جو بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک متعدد فوائد کی حامل ہے

۔ ادرک کے فوائد و خصوصیت کے لحاظ سے اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ ”وہاں انہیں ایسا مشروب پلایا جائے گا جس میں ادرک بھی ملا ہوا ہو گا“۔

قدیم چینی طریقہ علاج میں ادرک کو پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے بھی ادرک کے طبی فوائد پر تحقیق کر کے اسے جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ قرار دیا ہے۔ چین کی مشہور بوٹی جن سنگ جو متعدد امراض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے دراصل ادرک ہی کی ایک قسم ہے۔ امریکی ریاست جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک کا روزانہ استعمال پٹھوں کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی تکالیف سے حفاظت کابھی انتہائی مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق ادرک کا استعمال پٹھوں کے درد میں بیس سے

پچیس فیصد تک کمی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے : ادرک کی چائے کے حیرت انگیز فوائد، ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول نامی مرکب سوزش اور درد دور کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کو ادرک کے اجزا کھلائے گئے تو تکلیف میں کمی محسوس ہوئی۔ جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف کا علاج اگر آپ کو کمر میں درد ہے، یا آپ جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے پریشان ہیں اور ہر طرح کا علاج کرنے سے بھی آرام نہیں آرہا تو پریشان مت ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ادرک کے ذریعے یہ امراض کا علاج کرنے کے قدرتی اور آسان طریقے بتائیں گے۔

1. کمرجوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف سے نجات کا طریقہ

کمر ، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کئی صدیوں سے ادرک بھون کر کھائی جارہی ہے۔چھ ماشے ملٹھی ،چھ ماشے ادرک لے کر تین چھٹانک پانی میں ڈالیے اور پانی کو جوش دیں بعد ازاں چینی ملا کر پانی پی لیں۔ یہ نسخہ سینے،کمر،جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مفید ہے۔

2. پٹھوں کی اکڑن کا علاج

ادرک اپنے سوجن کش اثرات کے باعث پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

3. پٹھوں کے کھنچاؤ کا علاج

جو لوگ جم میں جاکر وزن اٹھاتے ہیں یا سخت ورزش کے بعد پٹھوں میں کھنچاؤ سے پریشان ہیں وہ ادرک سے اس کا علاج ضرور کریں۔ ایک چمچہ ادرک روزانہ کھانے سے ورزش کرنے والے پٹھوں کی تکلیف میں 25 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ تیز دوڑنے والے کھلاڑی بھی ادرک سے اپنی تکلیف دور کرسکتے ہیں۔

4. جوڑوں میں درد سے نجات

جوڑوں کے درد میں خشک ادرک، جسے ہم سونٹھ کہتے ہیں، کافی منافع بخش ہوتی ہے۔سونٹھ اور جائفل کو پیس کر تل کے تل میں ڈال دیں، اب کوئی کپڑا یا پٹی تر کر کے جوڑوں پر رکھیں، اس سے جوڑوں کے درد سے نجات مل جاتی ہے۔

5. ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے درد سے نجات

ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ لیں اور اسے اس جگہ رکھیں جہاں کمر یا ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ اگر آپ کو ادرک کی وجہ سے چبھن یا تکلیف یا سامنا کرن پڑ رہا ہے تو ادرک اور جسم کے درمیان ایک انتہائی باریک کپڑا یا ٹشو رکھ لیں۔ آپ چاہیں تو ادرک کو کسی کپڑے میں باندھ کر کمر کے متاثرہ حصہ پر ساری رات لگا رہنے دیں۔ صبح اٹھیں گے تو درد کافی حد تک کم ہو چکا ہو گا۔ اس عمل میں تین چار بار دہرانے سے درد سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات مل جاتی ہے۔

اس مضمون سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *