سال کے 365 میں سے 300 دن سونے والا شہری جانتے ہیں یہ شخص مسلسل کتنے دن سوتا رہتا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، یعنی اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پرکھا رام جیسے صرف 7 لوگ ہوں گے۔ پرکھا رام سال کے 365 دن میں سے تقریبا 300 دن سوتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پرکھا رام کو 23 سال پہلے اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو 20 سے 25 دن مسلسل سوتے رہتے ہیں۔ اس دوران انہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے۔ پرکھا رام اور ان کے گھر والے اس امید میں جی رہے ہیں کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور ان کی زندگی معمول پر آسکے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے۔دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ایف آر لکی مروت سے تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 11 اعشاریہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گا اس کے علاوہ نئے ذخائر سے 945 بیریل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، دریافت ذخائر سے ناصرف ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی بلکہ حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے لیے نئے مقام کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔خیال رہے کہ قبل ازیں رواں برس مئی میں بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *