یہ کام بھی نہ کریں
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک معروف عالم دین نے خواتین کی طرف آنکھ اٹھانے پر بھی ایسا فتویٰ دے دیا ہے کہ سن کر مردوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شیخ شیدی السلیمان نے فتوے میں کہا ہے کہ ”کسی مسلمان مرد کا عورتوں کی طرف، کسی مسلمان عورت کا مردوں کی طرف محض دیکھنا بھی حرام اور گناہ ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”صنف ِ مخالف کی طرف دیکھنے سے مردوخواتین کو بدکاری کی رغبت ملتی ہے چنانچہ اس کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں۔“
سڈنی میں ہفتہ وار لیکچر دیتے ہوئے شیخ السلیمان کا کہنا تھا کہ ”مردوخواتین کے صنف ِ مخالف کی طرف دیکھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ مسئلہ صنف ِ مخالف کی طرف دیکھنا نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں ملنے والی ترغیب ہے۔جبکہ زناءکاری گناہ کبیرہ ہے اور صنف ِ مخالف کی طرف دیکھنا زناءکاری پر منتج ہوتا ہے اس لیے یہ گناہ اور حرام ہے۔اس حوالے سے شریعت کہتی ہے کہ اگر صنف ِ مخالف کی طرف دیکھنے کی کوئی ناگزیر وجہ نہیں ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم مت دیکھیں۔“
Leave a Reply