اے عمر رضی اللہ! تجھ میں دو عیب ہیں

این این ایس نیوز!ایک دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور ازراہ نصیحت اعلان کیا کہ میں تم کو خدا تعالیٰ کی قسم دے کر کہتا ہوں جو آدمی میرے اندر کوئی عیب جانتا ہو وہ اس عیب کو ضرور ذکر کرے، یہ اعلان ہوتے ہی ہر طرف شور و غوغا مچ گیا، آوازیں بلند ہونے لگیں، اتنے میں ایک آدمی اٹھا اور اس نے

کہا ’’آپ رضی اللہ عنہ کے اندر دو عیب ہیں یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا چہرہ دمک اٹھا اور مسکراتے ہوئے دریافت کیا، وہ کون سے عیب ہے اللہ تجھ پر رحم فرمائے؟ اس آدمی نے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کے پاس دو قمیضیں ہیں، ایک قمیض پہنتے ہیں اور دوسری اتارتے ہیں اور آپ رضی اللہ عنہ نوع بہ نوع کھانے جمع کرتے ہیں، جبکہ یہ عام لوگوں کی وسعت سے باہر ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا! خداکی قسم! اب میں دو قمیضوں اور دو طرح کے کھانوں کو ہرگز جمع نہیں کروں گا۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ اس پر قائم رہے یہاں تک کہ اللہ سے ملاقات فرمائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *