ان 2 وٹامنز کی کمی بے نیندی کے مسائل پیدا کرتی ہے اس کمی کو ان کھانوں سے پُورا کریں

نیند کی کمی کی وجہ سے جسم کو بہت سے نقصانات ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کو بے خوابی کہتے ہیں۔ نیند کی کمی کی وجہ وٹامنز کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ جو جسم کے اندرونی عمل میں خلل ڈالتا ہے اور دماغ کو آرام نہیں آنے دیتا۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سے وٹامن کی کمی سے نیند نہیں آتی اور اسے پورا کرنے کے لیے کون سی غذائیں کھائیں۔

وٹامن ڈی کی کمی بے اور بے نیندی

وٹامن ڈی کی کمی جسمانی اور ذہنی تھکن کا باعث بنتی ہے۔ محققین کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی کم سطح بے خوابی اور نیند کے انداز کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ صبح اور شام کی سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں کھانے سے بھی آپ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کر کے میٹھی اور گہری نیند لے سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی سے بھرپور کھانے درجہ ذیل ہیں سالمن مچھلی، مچھلی کا تیل، انڈے کی زردی، مشرومز، گائے کا دُودھ، سویا ملک، مالٹے کا جوس اور جو کا دلیا وغیرہ۔

وٹامن بی 6 کی کمی

ماہرین کے نزدیک دماغ میں میلاٹونن اور سیرٹونن کی مناسب مقدار گہری نیند حاصل کرنے لیے ضروری ہے لیکن اگر جسم میں وٹامن بی 6 کی کمی پیدا ہو جائے تو اس کمی سے دماغ میں ان دونوں ہارمونز کا توازن خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بے خوابی جیسے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ ماہرین کے نزدیک وٹامن بی 6 کی کمی کو پُورا کرنے کے لیے درجہ ذیل کھانے مدد دیتے ہیں۔ چکن، مونگ پھلی، سویابین، جو، روزانہ کیلے کھانا اور دُودھ اور دُودھ سے بنی اشیا کا استعمال۔

بے نیندی کی شکایت یا نیند کا گہرا نا ہونا جہاں جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے وہاں اس کی کئی اور وجوہات بھی ہوتی ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ ورزش کا نہ کرنا ہے۔ ورزش کرنے سے جسم کے تمام اعضا حرکت میں آتے ہیں اور سارے جسم میں خون کی ترسیل کا نظام بہتر ہوتا ہے جس سےجسم کو ضروری آکسیجن کی سپلائی بھی بہتر ہوتی ہے اسی لیے ایسے افراد جو ورزش کرتے ہیں وہ رات کو گہری نیند حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن وہ افراد جو ورزش وغیرہ سے دُور رہتے ہیں وہ بے نیندی کا شکار رہتے ہیں۔

بے نیندی جسم کو کئی طریقے سے نقصان پہنچاتی ہے اور یہ موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ موٹاپا جسم میں میٹابولک سینڈرمز جیسی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے ان بیماریوں میں ذیابطیس، بلڈپریشر، دل اور کولیسٹرال بڑھنے جیسی بیماریاں بھی شامل ہیں اس لیے ضروری ہے کے روزانہ مناسب نیند ضرور لی جائے کیونکہ اس کے بغیر جہاں جسمانی بیماریاں صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں وہاں کئی دماغی بیماریاں جن میں ڈپریشن اور انزائٹی وغیرہ دماغ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔

نوٹ: جسم میں وٹامن ڈی اور بی 6 کی کمی کو جاننے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ ایک سرٹیفائیڈ ڈاکٹر ہی لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے بعد آپ کو بتا سکتا ہے کہ آپ کس وٹامن کی کمی کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *