پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی بدولت پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے۔ سابق ہیڈکوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس شاہین آفریدی کی صورت میں بہترین بالر موجود ہے جبکہ حارث رؤف اور شاداب دوسرے اینڈ پر لگانا دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *