طاقت کا انمول خزانہ جنسنگ ۔۔ عمر بڑھانے والی ایسی جڑی بوٹی جس کے فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
جنسنگ ایک جڑ والی جڑی بوٹی ہے جس کا قہوہ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے اس جڑی بوٹی کے صحت سے جُڑے بےشمار فوائد ہیں، کوریا میں جنسنگ کا استعمال کئی قسم کے مشروبات بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایک چینی جڑی بوٹی ہے اس لئے اس کا نام Ginseng ہے جس کا مطلب ہے جڑ والی بوٹی۔
جنسنگ کے قہوے کا استعمال توانائی اور قوتِ باہ بڑھانے کے لئے دنیا بھر میں کیا جاتا ہے، کوریائی اور چینی لوگ اسے صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں، لیکن اب جڑی بوٹیوں والی چائے کا استعمال پوری دنیا میں کیا جانے لگا ہے اس لئے جنسنگ کو بھی دنیا بھر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
جسمانی قوت میں اضافے سے لے کر وزن میں کمی تک جنسنگ کا استعمال کس قدر مفید ہے آیئے آپ کو اس حیرت انگیز جڑی بوٹی کے بارے میں مزید تفصیل سے بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی اسے استعمال کر کے اس کے کرشماتی فوائد سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
• جنسنگ کے حیرت انگیز فوائد
• وزن میں کمی
جنسنگ کا قہوہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ بھوک کو قدرتی طور پر دبانے والی چیز کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم، صرف اس قہوے کو پینے سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد نہیں مل سکتی اس کے ساتھ باقاعدہ ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
• بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے
جنسنگ کا قہوہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے گھریلو علاج میں اس کا استعمال بےحد مفید ہے جبکہ جنسنگ کا مستقل استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہترین ہے اس سے ان کا بلڈ پریشر متوازن رہ سکتا ہے۔
• ہارمونز کے لئے بہترین
جنسنگ کا قہوہ خواتین و مرد میں ہارمونل توازن برقرار رکھنے کے لئے بےحد مفید ہے، اس کے استعمال کے نتیجے میں چھاتی کے کینسر، اینڈومیٹرائیوسس، اور ہارمونز میں توازن لانے میں مدد ملتی ہے، یہ مردوں میں بھی ہارمونل بیلنس کو برقرار رکھنے کے لئے بھی مفید ہے۔
• قوتِ باہ میں اضافہ
جنسی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کوریا میں جنسنگ کا استعمال عام ہے، جنسنگ کا قہوہ استعمال کر کے قوتِ باہ میں اضافہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ جسمانی طاقت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
Leave a Reply