صرف 10 منٹ کی ایک ورزش جو پیٹ کی چربی کو رگڑ کر رکھ دے گی

اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ زندگی بہت مصروف ہے جس میں اُنہیں ایک منٹ کی فُرصت نہیں ملتی کے ورزش کر سکیں اور ایک گھنٹہ روزانہ ورزش کو دینا تو بلکل ہی نہ ممکن ہے، مگر پھر بھی وہ بڑے ہُوئے پیٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں جسکے لیے کبھی فاقے کرتے ہیں اور کبھی نام نہاد پیٹ کم کرنے والے ڈرنکس پیتے ہیں اور کبھی اشتہاروں میں دیکھائی گئی پیٹ کم کرنے والی بیلٹس اور پیٹ کم کرنے والی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن سے کسی کو کبھی کوئی فائدہ نہیں ہُوا۔

پیٹ کی چربی کم کرنا سیدھا سیدھا حساب ہے کہ جتنی کیلوریز کھاؤ اُس سے زیادہ کیلوریز برن کرو اور ایک گھنٹہ واک کرنے سے 350 کیلوریز برن ہوتی ہیں اور صرف ایک روٹی کھانے سے 297 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں، یعنی اگر کوئی آدمی 4 روٹیاں روزانہ کھاتا ہے تو وہ 1188 کیلوریز صرف روٹیوں سے حاصل کرتا ہے اور سالن اس کے علاوہ ہے۔

ایسی صورتحال میں پیٹ کسی صورت کم نہیں ہوتا بلکے بڑھتا چلا جاتا ہے اور انسان موٹاپے کا شکار ہو کر اور بہت سی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم صرف ایک ورزش کا ذکر کریں گے جو روزانہ صرف 10 منٹ کرنے سے پیٹ کی چربی کو رگڑ کر رکھ دے گی ۔

اوپر دی گئی ویڈیو سے ورزش کرنے کا طریقہ سیکھ لیں یہ ورزش عام ورزش سے 50 ٹائم زیادہ کیلوریز برن کرتی ہے اور سارا دن آپکا میٹابولیزم لیول ہائی رکھتی ہے جو وزن کم کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، یہ ورزش سارے جسم کی ورزش ہے اور سارے جسم کو مضبوط بناتی ہے جس سے آپ کے دن میں دیگر کام کرنے کی رفتار تیز ہوتی ہے اور آپ کو پیدل چلتے ہُوئے محسوس ہوتا ہے کہ آپ اُڑ رہے ہیں۔

برپی اُن چند ورشوں میں شُمار ہوتی ہے جو آپکے جسم کو Shape دینے میں انتہائی مددگار ہے ، یہ آپکے موٹے اور بھدے جسم کو چند ہی ہفتوں میں Muscular اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔

یہ آپکی Core کو انتہائی طاقتور اور مضبوط بناتی ہے اور پیٹ کے Muscles پر کھنچاو ڈال کر چربی کے نیچے چُھپے ہُوئے سکس پیکس کو جادوئی طریقے سے ظاہر کردیتی ہے۔

نوٹ: شروع میں یہ ورزش ہو سکتا ہے آپکو مشکل لگے لیکن ہمت مت چھوڑئیے گا کیونکہ چند ہی دنوں میں یہ آپ پر بہت آسان ہو جائے گی اور اس کو کرنے کے بعد آپ کو مزہ آنا شروع ہو جائے گا

اس ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کرلیں اور صرف 2 ہفتوں کے بعد آپ کو نتائج نظر آنا شروع ہوجائیںگے اور آپ کا دل چاہے گا کے آپ اس ورزش کے اوقات بڑھائیں، اگر آپ کا ایسا دل چاہے تو ہرگز ہرگز دیر مت کریں کیوں کے یہ آپ کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *