تارا میرا کئی قسم کے علاج کے لیے نہایت مفید ان بیجوں کا استعمال کب اور کیسے کرنا چاہیے اور ان کے کیا فوائد ہیں؟

تارا میرا یا ترمرا کا نام شاید آپ نے سنا ہو گا کیونکہ اس کا تیل بہت مشہور ہے اور زیادہ تر خواتین اس تیل کو بالوں میں لگاتی ہیں کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر جوئیں بالوں میں ہوجائیں تو اس کا تیل بہت زیادہ مفید ہے۔ مگر اس کے بیجوں کو پانی کے ساتھ یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کرنے کے یہ فوائد شاید آپ نے بھی پہلے نہ سنے ہوں گے چلیں بتاتے ہیں۔۔۔

فوائد:

• یہ سکون بخش ہوتے ہیں جن کو روزانہ تھوڑے سے کھانے سے جسم کا درد کم اور ہلکا درد ختم بھی ہوسکتا ہے۔

• یہ اینٹی سوزش اور جراثیم کش ہوتے ہیں جوکہ جلن، خارش اور کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

• معدے کی تیزابیت کے مریضوں کو تارامیرا کے بیج کھانے سے خاصا فائدہ ہوسکتا ہے۔

• خون بنانے میں یہ قدرتی ٹانک ہے اس لئے اگر آپ میں خون کی کمی ہوجائے تو آپ روزانہ ایک چمچ اس کے بیجوں کو پانی سے پھانک لیں۔

• جسمانی اور دماغی کموری کو دور کرنے میں بھی یہ آپ کی مدد کرتا ہے۔

• اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط اور خشکی کا خاتمہ بھی آسانی سے ہوتا ہے۔

• اس کے بیجوں کا پاؤڈر بنا کر اگر آپ پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا کر ایکنی پر لگائیں تو یہ ایک کولنگ ماسک کے طور پر کام کرتا ہے اور چہرے کو تازگی بخشتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *