چاول کے آٹے سے اسکن گلو کریں مگر۔۔۔ جانیں اس کے بہترین فیس پیک بنانے کا آسان طریقہ

کھانا بنانے میں تو ہم سب ہی چاول کے آٹے کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی روٹی بھی بہت مزیدار بنتی ہے مگر اسی چاول کے آٹے کے کئی فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں خواتین کو لازمی جاننا چاہیئے تاکہ ذرا سا چاول کا آٹا ان کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔

چاول کا آٹا جلد کے لئے فائدہ مند کیوں ہے؟

اس میں اسٹارچ، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، ڈٰی اور کیلشیئم پایا جاتا ہے جوکہ جلد پر لگانے سے نہ صرف رنگ صاف ہو جاتا ہے بلکہ کئی مسائل بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں۔

فیس پیکس:

آج کے-فوڈز سے جانیئے چاول کے آٹے کے چند فیس پیکس جو کریں آپ کی جلد کے 5 مسائل آسانی سے حل:

٭ خُشک جلد:

اگر آپ کی جلد خُشک ہے تو اس کے لئے آپ دو چمچ چاول کے آٹے کو انڈے کی زردی میں مکس کرکے چہرے اور جلد پر لگانے سے جلد کی خُشکی کنٹرول ہو جاتی ہے۔

٭ چکنی جلد:

چکنی جلد والی خواتین کو یہ بھی بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی جلد پر میک اپ نہیں ٹہرتا، دانے نکل آتے ہیں اس کے لئے آپ دو چمچ چاول کے آٹے میں ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر پیسٹ تیار کرکے لگائیں اس سے جلد کا آئل کنٹرول ہو جائے گا۔

٭ دانے اور ایکنی:

اگر ایکنی اور دانوں کے مسائل سے پریشان ہیں تو ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ لونگ کا پانی مکس کریں اور جلد پر لگالیں اس سے جلد صاف ہو جائے گی اور ایکنی بھی کنٹرول ہو جائے گی۔

٭ فیس واش:

چاول کے آٹے کا فیس واش بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ پانی، دو چمچ سفید سرکہ اور تین چمچ چاول کا آٹا ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کیں اور چہرے پر لگا کر مساج کرکے دھولیں اس سے جلد صاف بھی ہو جائے گی یہ بہت سستا اور کارآمد فیس واش ہے۔

٭ سن ٹین:

اگر آپ کی رنگت خراب ہوگئی ہے اور جلد دھوپ کی وجہ سے جل گئی ہے تو ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ جامن کا جس مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلدی ہی آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جلد چمکدار ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *