معدے کا السر، معدے کی تیزابیت، اور پیٹ کی تمام تکالیف کا موثر اور آسان علاج۔ حکیم رضاالہٰی کا محرم معدہ نسخہ

معدے کا السر، معدے کی تیزابیت، اور پیٹ کی تمام تکالیف کا موثر اور آسان علاج۔ حکیم رضاالہٰی کا محرم معدہ نسخہ

کہا جاتا ہے کہ معدہ کی خرابی ہر بیماری کی جڑ ہے۔ اگر معدہ بیمار ہو گا یا تکلیف میں مبتلا ہو گا تو سارا جسم اس سے متاثر ہو گا، اسی لئے اس کا ٹھیک رہنا بہت ضروری ہے۔ یہاں ہم آپ کے لئے حکیم رضا الہٰی کا ایک” محرم معدہ” نسخہ لے کر آئے ہیں جو کہ معدے کے نظام کو بالکل ٹھیک کردے گا۔ ہاضمے کے نظام کو بھی درست کرے، معدے کی تکالیف میں آرام پہنچائے ، ہر قسم کی پیٹ کی تکالیف کا علاج کو دور کرے۔ اس کے لئے آپ کو بس کچھ ہی چیزوں کی ضرورت ہے جو کہ بآسانی کسی بھی ہربل شاپ سے مل جائیں گی۔

ملیٹھی کا ست 20 گرام

اسپغول کی بھوسی 20 گرام

سونف 20 گرام

ریوند چینی 20 گرام

اسگند ناگوری 20 گرام

چھوٹی الائچی 20 گرام

اگر ملیٹھی کا ست نہ ملے تو ملیٹھی بھی ڈالی جا سکتی ہے، لیکن پھر ملیٹھی کی مقدار ڈبل ہو جائے گی یعنی 40 گرام۔

ان کو ملا کر پیس لیں۔ اگر آپ کو السر کی تکلیف ہے تو صبح اور شام ایک چائے کا چمچ کھانے سے پہلے لے لیں، اور اگر معدے میں تیزابیت ہے توچائے کا ایک چمچ کھانے کے بعد لے لیں ، ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کے مریض بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبض کی تکلیف بھی دور ہو جائے گی۔ یا معدے کی جو بھی تکالیف ہیں ان کو دور کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *