دیمک نے تو میرا فرنیچر اور دیوار بالکل کھا لی ۔۔ جانیئے فوری طور پر دیمک کو ہٹانے کے 5 آسان طریقے

گھروں کی مکمل صفائی ستھرائی اور جھاڑ پوچھ ویسے تو ہر گھر میں دن میں دو یا تین مرتبہ تو ضرور ہی ہوتی ہے جس سے گھر چمکا ہوا اور روشن دکھائی دیتا ہے مگر فرنیچر دیواروں اور کونوں کی صفائی پر دھیان نہ دیا جائے تو دیمک لگ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا بڑا نقصان ہو جاتا ہے کیونکہ دیمک جس چیز میں بھی لگ جائے وہ ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔

ایسے میں آج ہماری ویب کے اس وومن کارنر ٹرکس میں ہم نے آپ کے لئے کچھ ایسے گھریلو اور مفید نسخے جمع کئے ہیں جو استعمال کرکے آپ اپنے جہیز کے مہنگے فرنیچر اور گھر کی دیواروں کو دیمک کی آگ س بچا سکتی ہیں۔ جانیئے وہ کون سے آسان طریقے ہیں جو دیمک کو گھریلو ٹپس کی مدد سے بالکل جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔

گھریلو آسان طریقے :

نمک:

نمک کو گرم پانی ڈال کر اس محلول کو دیواروں اور فرنیچر پر اور کونوں پر ڈالیں اور روزانہ ڈالتی رہیں اس سے دیمک کی جڑیں کمزور ہوں گی۔

سفید سرکہ:

آدھا کپ سرکہ اور 2 لیموں کا رس ملالیں، یہ محلول اسپرے بوتل میں ڈال کر دیمک لگی جگہ پر ڈالیں۔ کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ یہ اسپرے کریں۔

صابن کا پانی :

صابن کا پانی دیمک کے خول پر تہہ بناتا ہے، جس سے ان کا سانس لینے کا نظام بالکل ختم ہوجاتا ہے اور وہ مرجاتی ہیں۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لیکویڈ سوپ 4 کپ پانی میں ملائیں اور اسپرے کردیں۔

بوریکس:

دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس زیادہ فایدہ مند ہے۔ دیمک والے حصے پر بوریکس کا محلول بنا کر اسپرے کردیں ۔

نارنگی کا تیل :

کچھ دنوں تک روزانہ نارنگی کا تیل دیمک والی جگہ پر لگائیں یا اگر نارنگی کا تیل نہیں ہے تو اس کے چھلکے دیمک والے حصے پر ڈال دیں۔ گرمیوں میں نارنگی نہیں ہوتا اس لئے اس موسم میں کریلے کے رس کا اسپرے کریں یہ ڈسنفیکٹ ہوتا ہے ساری دیمک ختم کردے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *