گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہیں؟ جانیئے یہ 3 آسان ٹپس جو منٹوں میں اس مسئلے کو حل کردیں

چہرے کا رنگ جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صاف ہوتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ہم اپنی جلد کا خیال نہیں رکھتے یا پھر جسمانی اور ہارمونل خرابیوں کی وجہ سے جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار بن رہی ہوتی ہے جس سے کہنی، گردن، گٹھنے، انگلیوں کی ہڈیاں، گٹے، پنڈلیاں اور پیر بھی کالے ہونے لگتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے آج کل جس کا علم لوگوں کو نہیں ہوتا۔

ایسے میں آج کے فوڈز میں آپ کے لئے بیوٹیشن کا بتایا ہوا نسخہ موجود ہے بس استعمال کریں اور جلد بازی پر یقین نہ کریں کیونکہ کوئی بھی ٹریٹمنٹ فوری اثر نہیں کرتا بلکہ کچھ درکار ہوتا ہے۔

گردن، گٹھنے، کہنی اور جسم کے دیگر کالے حصوں کو صاف کرنے کی آسان ٹپ:

٭ ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس میں تولیہ ڈال کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر اس تولیے کو جسم کے کالے حصوں پر آرام سے ملیں، یعنی ہلکے ہاتھ سے مساج کرلیں۔

٭ پھر ایک چمچ نمک، چینی، لیموں کا رس اور آلو کا رس مکس کریں اور ان جگہوں پر 20 منٹ تک مساج کریں لیکن مساج اس طرح کریں کہ جلد پر کچھ تناؤ محسوس ہو، یعنی تھوڑا سا زور سے رگڑیں۔

٭ پھر ایک چمچ بیسن، ہلدی، ایلوویرا جیل اور ٹماٹر کے رس کو مکس کرکے اس سے بھی مساج کریں اور 15 منٹ خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے جلد کو صاف کرلیں۔

نوٹ:

اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں لیکن کبھی بھی دھوپ سے آنے کے بعد استعمال نہ کریں کیونکہ سورج سے جھلسی ہوئی جلد پر فوری طور پر لیموں یا ٹماٹر لگانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا لہٰذا آپ رات یا شام میں کسی بھی وقت کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *