سلاد کھانا تو سب ہی پسند کرتے ہیں۔۔ لیکن کیا رات کے وقت کھیرا کھانا فائدہ مند ہے؟
کھیرا ایک فرحت بخش سبزی ہے، اسے کھا کر انسان کو فریش نیس محسوس ہوتی ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ کھیرا غذائی اجزاء سے بھرپور سبزی ہے ، اسے عموماً کچا ہی کھایا جاتا ہے۔ اسے زیادہ تر ہر قسم کی سلاد میں کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے دن میں یا رات میں خالی بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ ایک پلیٹ کھیرا کھا لیں تو آپ کا اچھا خاصا پیٹ بھر جاتا ہے ۔
کچھ لوگ اس کو ناشتے میں بھی کھاتے ہیں ، ڈائٹ کرنے والے افراد اس کے بہت قدردان ہیں کیونکہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہے تو اس سے دیر تک پیٹ بھرے رہنا کا احساس رہتا ہے۔ اس میں وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، کاپر، مینگنیج، میگنیشیم اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو آپ کے دل کے مسائل اور ہائی بلڈ پریشر کے مسائل حل کرنے میں بہت مددگار ہیں۔ لیکن کیا رات کو کھیرا کھانا درست ہے ، یہ ہماری صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات تو نہیں چھوڑتا؟
رات کو کھیرا کھانے کے اثرات:
کھیرا کھانا ویسے تو اچھا ہے لیکن رات میں اسے کھانے سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، یہ کیونکہ ہضم دیر سے ہوتا ہے تو ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں، گیس بن سکتی ہے جس سے آپ کی نیند خراب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیونکہ پانی کی مقدار زیادہ ہے اس لئے بار بار پیشاب کی حاجت ہو سکتی ہے۔ اس لئے سلاد میں شامل زیادہ تر سبزیاں جن میں گاجر، چقندر، کھیرا، بند گوبھی وغیرہ شامل ہیں نہ کھائیں تو بہتر ہے کیونکہ ان سب میں آئرن ہوتا ہے اور یہ بھاری پن پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
1۔ پیٹ کے مسائل:
رات کو کھیرا کھانے سے بدہضمی گیس اور پیٹ کے درد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ ہضم دیر سے ہوتا ہے اس لئے اگر اس کو رات کو دیر سے کھایا ہے تو سینے میں جلن وغیرہ یا بھاری پن بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
2۔ پیشاب کی حاجت:
رات کو اگر دیر سے کھیرا کھائیں تو اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو بار بار پیشاب کی حاجت بھی ہوسکتی ہے۔ اس لئے رات کے وقت کھیرا نی کھائیں تو بہتر ہوگا۔
3۔ نزلہ زکام یا گلے کی تکلیف:
جن لوگوں کو الرجی یا نزلہ زکام رہتا ہے ان کو خاص طور پر رات کے وقت کھیرا کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے تو گلا خراب ہوسکتا ہے اور نزلہ زکام بڑھ سکتا ہے۔
Leave a Reply