جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے کے لئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتایا ہوا گھریلو نسخہ آزمائیں اور خوبصورت جلد پائیں
جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے کے لئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتایا ہوا گھریلو نسخہ آزمائیں اور خوبصورت جلد پائیں
گرمی میں چہرے پر آئل اور کھلے مسام ایک عام مسئلہ ہے جو بہت بدنما لگتے ہیں اور صاف دِکھائی دیتے ہیں، ان مسام کو بند کرنے کے لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کا ایسا خاص نسخہ جو گھر بیٹھے دے گا آپ کو پارلر جیسا ٹریٹمنٹ انتہائی کم قیمت میں تو آیئے نسخہ جان لیتے ہیں۔
مسام بند کرنے کا آسان اور گھریلو نسخہ
• چاولوں کو اُبال کر اس کی پیچ نکال کر الگ کر لیں۔
• اب ایک شیشی میں آدھا عرقِ گلاب اور آدھا چاولوں کی پیچ کو بھر لیں۔
• اب اس شیشی میں ¼ چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر اس میں ڈالیں اور شیشی کو اچھی طرح ہلا کر مکس کریں۔
• اب اس بوتل کو فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں پھر اسے چہرے پر چھڑک کر 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
• آپ کے کھلے مسام بند ہو جائیں گے اور چہرے پر اضافی آئل بھی نہیں آئے گا۔
Leave a Reply