یہ کیوں جینا حرام نہ کرین، یہ تو مکھیاں ہیں ۔۔ بارش کے موسم میں مکھیوں کو بھگانے کے کچھ ایسے طریقے جو بڑی مشکل آسان کریں

اس مرتبہ تو برسات کے موسم میں یوں لگ رہا ہے جیسے پانی کے ساتھ ساتھ مکھیوں کی بھی برسات ہو رہی ہو، ہر جگہ مکھیاں ہی مکھیاں ہیں۔ کھانے کی کوئی چیز ہو یا کپڑے، کچن ہو یا کھڑکیاں غرضیکہ ہر جگہ مکھیاں ہی مکھیاں ہیں۔ صفائیاں کر کرکے تھک چکی ہیں لیکن یہ ختم نہیں ہو رہی ہیں تو جانیے ان سے بچنے کے کچھ ایسے طریقے جو آزمودہ بھی ہیں اور ان مکھیوں کو گھر سے نکال باہر کرنے کا آسان ذریعہ بھی۔

٭ گھر کے کونوں میں لیموں کے 2 ٹکڑے کاٹ کر اس میں 6 سئ 8 لونگ دبا کر رکھ دیں یہ مکھیوں کو بھگانے کا وہ طریقہ ہے جو سب سے آسان اور زبیدہ آپا کا بتایا گیا ہے۔

٭ گھر میں فینائل کا سپرے کریں اور کونوں میں فینائل کی گولیوں کو رکھنے سے بھی یہ مکھیاں بھاگیں گی۔ اگر کوئی میٹھی چیز گر جائے تو اس پر فوری فینائل کا سپرے کردیں۔

٭ نیم کے پتوں کو گھر میں جلا کر اس کی دھونی دیں یہ قدیم اور آسان نسخہ ہے جو پہلے کے دور میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔

٭ پیاز کے چھلکوں اور لہسن کے چھلکوں کو توے پر سیک لگائیں اور ان کو اس جگہ رکھ دیں جہاں مکھیاں زیادہ آ رہی ہیں۔ آپ غور کریں گی مکھیاں جلد ہی بھاگ جائیں گیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *