کراچی کا یہ غریب مزدور کون تھا جس کا استقبال کرنے خود امریکی نائب صدر ایئرپورٹ آگئے؟ دلچسپ واقعہ

یہ واقعہ 1961 کا ہے جب امریکی نائب صدر لنڈن جانسن نے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر ایوب سے ملاقات کی۔ جس میں یہ طے پایا تھا کہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کا بھی فائدہ ہو اور دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے لیے نفرتیں ختم ہوں۔ بہرحال 4 روزہ اس دورے میں لنڈن جانسن کو کراچی میں ٹہرایا گیا۔ ایک دن امریکی نائب صدر لنڈن جانسن کراچی میں کارساز روڈ سے گزر رہے تھے کہ ایک اونٹ والا دور سے امریکی صدر کے قافلے کو دیکھ کر ہاتھ ہلانے لگا۔

صدر کی نظر اس شخص پر پڑ گئی وہ ایک اونٹ والا تھا۔ لوگوں نے اس آدمی کو قافلے سے دور رہنے کی تاکید کی لیکن وہ بس مسکرا رہا تھا۔ لنڈن جانسن نے اپنے ساتھی سے کہا کہ اس شخص کو میرے پاس بلاؤ، مجھے اس سے ملنا ہے۔ اس پر پاکستانی حکام کے لوگوں کو تشویش ہوئی کہ کہیں لنڈن جانسن کو اونٹ والے کا ہاتھ ہلانا برا تو نہیں لگا۔ لیکن پھر جب لنڈن جانسن اس اونٹ والے بشیر سے ملے تو بہت مانوس ہوئے اور اپنے دوستانہ انداز میں بشیر کو امریکہ آنے کی دعوت دی۔ بشیر نے دل میں یہ سوچ کر ہاں کرلی کہ کون سا میں جاؤں گا لیکن اس کا دل رکھ لیتا ہوں۔ بہرحال اس واقعے کو 4 ماہ ہی گزرے تھے کہ لنڈن جانسن نے بشیر کو امریکہ بلوایا۔ اس کا ویزہ اور ٹکٹ وغیرہ کا انتظام سب کچھ خود کیا۔ جب بشیر ایئرپورٹ پر گئے تو لنڈن جانسن جوکہ امریکہ کے نائب صدر تھے وہ خود ایئرپورٹ پہنچے اور انہوں نے بشیر کا بالکل اسی طرح استقبال کیا جس طرح کسی ملک کے سربراہ کا کیا جاتا ہے۔ اس دن سے بشیر کی اور لنڈن کی خوب دوستی ہوگئی۔ یہ وہ پہلا پاکستانی عام شخص تھا جو وائٹ ہاؤس بھی گیا اور امریکی ایوانِ بالا میں بھی گیا۔ بشیر کے نیویارک شہر جانے پر لنڈن جانسن نے ان کی بہت خاطرہ تواضع کی۔ بشیر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر بھی کی۔ اس کے بعد لنڈن جانسن نے بشیر کو اپنے ذاتی گھر اور مویشی فارم ( کھیت ) میں بھی ٹہرایا۔ امریکی صدر اگر ایئرپورٹ پر کسی خاص شخصیت کا استقبال کرے تو کوئی مزاحقہ نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ کسی عام شخص کا پرتپاک استقبال کرے تو حیرت ہوتی ہے کہ سپر پاور کا رکھوالا بھی کسی عام انسان کی اس قدر اہمیت دے سکتا ہے۔ ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں ہم نے آپ کو تاریخ کا ایک ایسا یادگار واقعہ بتایا جسے سن کر آپ بھی حیران تو ہوئے ہوں گے کہ ایک عام سے اونٹ چلانے والے مزدور کو امریکی نائب صدر نے اپنے ملک بلایا اور اس کی مہمان نوازی کی۔ بہرحال جب بشیر احمد امریکہ سے واپسی پاکستان آ رہا تھا تو لنڈن جانسن نے اس کو یوں ہی واپس نہ بھیجا بلکہ اس کو عمرہ بھی کروایا۔ عمرے کے بھی سارے انتظامات خود امریکی نائب صدر نے کیا۔ اب بشیر کے بچے کراچی میں ہی رہائش پزیر ہیں جن کو بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *