تبدیلی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر وفاقی حکومت ڈٹ گئی ، شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سعید غنی کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسکولوں سے متعلق شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ایک بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ بیان دینے سے پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں سے متعلق شیڈول سب کی مرضی سے بنا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ طے ہوا تھا کہ 22 تاریخ کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے، لیکن سعید غنی نے اسے قبل ہی مڈل اسکولوں کی نہ کھولنے کا اعلان کردیا۔شفقت محمود نے کہا کہ 23 ستمبر کو چھٹی تا آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے اور ہفتے کے بعد صورتحال کاجائزہ لیں گے۔
Leave a Reply