10روپے میں ملتی ہے یہ چیز 3منٹ کیلئے منہ میں رکھ لو اور پھر کمال دیکھو
دانت کا درد کتنا شدید ہوتا ہے اس کا اندازہ لگ بھگ ہر فرد کو ہی ہوتا ہے،اکثر دانتوں میں خلا، دانت کے ہلنے، مسوڑوں کا انفیکشن یا دیگر وجوہات کی بناء یہ درد زندگی عذاب بنا دیتا ہے۔ دانت کا درد کبھی بھی آپ کو اپنا شکار بناسکتا ہے اور اکثر ایسی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانا مشکل ثابت ہوتا ہے تاہم کچھ گھریلو نسخے آپ کو اس سے ایک منٹ کے اندر ہی کچھ دیر کے لیے نجات دلانے کے لیے ضرور مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جس کے بعد آپ آرام سے ڈاکٹر سے رجوع کرکے دیرپا علاج کروا سکتے ہیں۔
1ونیلا ایکسٹریکٹ اگر دانت کے درد سے فوری ریلیف چاہتے ہیں تو یہ گھریلو ٹوٹکا مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ونیلا ایکسٹریکٹ سکون پہنچانے اور جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ فویر دانت کے درد میں ریلیف دیتا ہے، اس مقصد کے لیے 2 سے 3 قطرے ونیلا ایکسٹریکٹ روئی پر ڈالیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں، عمل ضرورت پڑنے دہرائیں۔ 2 ٹی بیگ ایک ٹی بیگ لیں اور اسے گلاس میں کچھ مقدار پانی میں ڈبو دیں، اس کے بعد ٹی بیگ کو متاثرہ دانت پر رکھ دیں، اگر دانتوں کو ٹھنڈک سے حساسیت نہیں تو ٹی بیگ کو ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں، دن میں ایک یا 2 بار ضرورت پڑنے پر اسے آزمائیں۔ چائے میں موجود اجزا سوجن کم کرتے ہیں جبکہ درد کو کم کرتے ہیں۔
3بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ سوجن کم کرتا ہے جبکہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے یہ دانت کے انفیکشن کا علاج بھی کرتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے پانی میں روئی ڈبو کر نکالیں اور اسے بیکنگ سوڈا سے کور کردیں، اس روئی کو متاثرہ دانت پر رکھنا درد میں کمی لاسکتا ہے۔ اسی طرح ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا کچھ مقدار میں گرم پانی میں ڈال کر مکس کریں اور اس سیال سے کلیاں کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔4 زیتون کے تیل میں روئی کو بھگو دیں اور متاثرہ حصے میں رکھ دیں، اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔ زیتون کا تیل ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ دانتوں کے درد اور ورم کو کم کرکے ریلیف پہنچاتا ہے۔ 6ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔
7پیاز پیاز میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو ان جراثیموں کو نشانہ بناتے ہیں جو انفیکشن کا باعث بنتے ہیں، جس سے درد میں کمی آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پیاز کا ایک ٹکڑا لیں اور منہ میں ڈال کر اس جگہ سے چبائیں جہاں درد ہورہا ہو، پیاز سے خارج ہونے والا عرق تکلیف سے نجات دلانے میں مدد دے گا، اگر درد کی وجہ سے چبانا ممکن نہ ہو تو انگلی سے پیاز کے ٹکڑے کو متاثرہ حصے پر دبا کر رکھیں۔ برف ایک چھوٹے آئس کیوب کو ایک تھیلی میں رکھیں اور پھر ایک پتلے کپڑے کو تھیلی کے گرد لپیٹ دیں اور پھر تکلیف دہ دانت پر پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں تاکہ اعصاب سن ہوجائیں۔ اس کے علاوہ تکلیف سے نجات کا ایک اور دلچسپ طریقہ آئس کیوب سے اپنے ہاتھ پر مساج کرنا ہے جس سے دانت کے درد میں کمی آجاتی ہے۔ درحقیقت آپ کی انگلیاں جب ٹھنڈک کا سگنل دماغ کو بھیجتی ہیں تو وہ دانت سے نکلنے والے درد کے سگنلز کو دبا دیتا ہے۔
Leave a Reply