گاڑی میں یہ شیشہ کیوں ہوتا ہے؟ جانیں گاڑی میں چھپے چند اہم راز جو اکثر لوگ نہیں جانتے

گاڑی میں ہم سب سفر کرتے ہیں مگر بہت سی چیزیں ہمارے سامنے ایسی موجود ہوتی ہیں جن پر ہم کبھی غور نہیں کرتے، جیسے کے گاڑی کی سلائیڈ ونڈو کے برابر میں موجود یہ شیشہ جو اپنی جگہ فکس رہتا ہے۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کیا کہتے ہیں اور یہ بیشتر گاڑیوں میں کیوں موجود ہوتا ہے؟آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس شیشے کا کیا مقصد ہے اور یہ کب سے گاڑیوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔

ان بند اور ایک جگہ فکس رہنے والی کھڑکیوں کو وینٹ ونڈو کہا جاتا ہے، یہ متعدد گاڑیوںکے پچھلے دروازوں کی کھڑکیوں کے ساتھ نظر آنے والی کھڑکی ہے۔یہ آٹو گلاس ونڈو ہے جو کہ گاڑی کے نیچے سمٹ جانے والی کھڑکیوں کے برابر میں ہوتے ہیں،

ماضی میں اس طرح کی کھڑکیوں کو اپنی جگہ سے ہلانا اور کھولنا ممکن تھا مگر گزشتہ 2 دہائیوں سے گاڑیوں میں وینٹ گلاس کو کھولنا ممکن نہیں رہا۔یہ ونڈو ماضی میں وینٹیلیشن کے لئے ہوتی تھی، تاکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت مسافروں کے لئے قابلِ برداشت ہو، اس ونڈو کا بنیادی مقصد گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنا تھاکیونکہ اس زمانے میں گاڑیوں میں ائیر کنڈیشن نہیں ہوا کرتے تھے تاہم یہ اس وقت کی اہم ضرورت تھی۔مگر جیسے جیسے زمانہ جدید ہوا یہ ونڈو فکس کر دی گئی اور اسے اپنی جگہ سے ہلانا ممکن نہیں رہا، تاہم اب اس ونڈو کی وجہ بھی بدل گئی ہے۔اسے اب پچھلے دروازے کی کھڑکیوں کو زیادہ نیچے تک جانے میں مدد دینے کے لئے لگایا جاتا ہے،

کیونکہ یہ وینٹ گلاس اپنی جگہ فکس ہوتے ہیں اور ٹائر اس کے نیچے ہوتے ہیں تو باقی حصے کو زیادہ نیچے لے جانے میں مدد ملتی ہے۔اس کھڑکی کے دیگر استعمال کیا ہیں؟یہ وینٹ ونڈوز ڈرائیورز کو اردگرد کی سڑک کی فوری جھلک فراہم کرتی ہیں جس سے ڈرائیور کو گاڑی موڑنے، تیز کرنے، پارک یا لینس بدلنے میںمدد ملتی ہے۔مگر گزشتہ دہائیوں میں ان کا بنیادی مقصد گاڑی کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھنا ہی تھا خواہ گاڑی چل رہی ہو یا کھڑی ہو۔جدید گاڑیوں کے ریموٹ میں چھپے کچھ راز بھی جان لیںریموٹ وِنڈو بٹن،اگر آپ اپنی گاڑی کی آٹومیٹک کنٹرولنگ چابی کو دیکھیں تو آپ کو صرف گیٹ کھولنے، لاک کرنے ہارن یا پھر بوٹ کھولنے کا بٹن نظر آئے گا، لیکن اس میں ایک ایسا پوشیدہ بٹن موجود ہے جو کہ اگر آپ 5 سیکنڈ تک دبا کر رکھیں تو گاڑی کی تمام کھڑکیاں بھی کھُل جائیں گی،

یعنی اگر آپ کم سے کم 5 سیکنڈ کے لئے انلاک بٹن کو دبائیں تو گاڑی کی تمام چیزیں جیسے کہ کھڑکیاں بوٹ دروازوں کا لاک کھلنا شروع ہوجائے گا اور سب کچھ انلاک ہو جائے گا۔اوراگر آپ 5 سیکنڈ تک تالے کے بٹن کو دبا کر رکھیں تو تمام کھڑکیاں دروازے اور بوٹ یعنی پوری گاڑی واپس خود ہی لاک ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *